Security high alert in Jammu city and its suburbs

ڈانگری راجوری معاملہ:نائب سرپنچ ،ایک خاتون سمیت12گرفتار

سری نگر//جموںو کے راجوری علاقے کے ڈانگری نامی بستی میں مشتبہ ملی ٹینٹوں کے ہاتھوں6افراد کے ہلاکت اور ایک درجن کے قریب دونوں واقعات میں زخمی ہوئے تھے کی تحقیقات جموںو کشمیر پولیس نے تیز کی ہے ۔اس دوران علاقے سے پوچھ تاچھ کے لئے تا حال ایک نائب سرپنچ اور ایک خاتون سمیت12افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جس نے پوچھ تاچھ جاری ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق جموں کے میڈیا کے مطابق تا حال کل12افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے پوچھ تاچھ جاری ہے ۔حراست میں جن افراد کو لیا گیا ہے ان میں ایک نائب سرپنچ اور اور ایک خاتون بھی شامل ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جن افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں سے چند ایک کو مشتبہ ملی ٹیٹوں کو پناہ دینے کا شق ہے جبکہ یا ان کے مدد کی یا انہیں علاقے کے حوالے سے جانکاری دی ہے ۔میڈیا پورٹل نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اس بات کی جانکاری شک کی بنیاد پراس سب کی تحقیقات جاری ہے جبکہ سبھی افراد سے پوچھ تاچھ جاری ہے ۔فلحال یہ طے نہیں ہے کہ انہوں نے مدد کی ہے یا نہیں اور اگر کسی نے مدد کی یا پناہ دی تھی یابندوق کی نوک پر انہوں نے پناہ لی ہے ۔تاہم پولیسساری صورتحال کے حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے اور اگر کوئی سراغ پولیس کو اس دوران ملا تو اس کی تفصیل بھی پولیس میڈیا کو فراہم کرے گی ۔خیال رہے اس واقعے کی این اٗی اور جمو ں و کشمیر کی ٹیم تحقیقات کر رہی ہے جبکہ پولیس نے پہلے ہی ملوث ملی ٹینٹوں کے بارے میں پتہ دینے والے کو 15لاکھ روپے کا انعام فراہم کیا جائے گا اور اسکی شناخت حفیہ رکھی جائے گی۔اتوار کی شام علاقے میں مشتبہ ملی ٹینٹوں کے حملے میںض 4عام شہری جبکہ پیر کے روز سرنگ دھماکے میں 2بچے مارے گئے تھے جس کے بعد پورے علاقے کے ساتھ ساتھ جموںو کشمیر میں لوگوں میں بڑے پیمانے پر غم و غصہ پایاجا رہا ہے ۔