پلوامہ//ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے آج ڈی سی آفس کے احاطے میں عوامی شکایات اَزالہ کیمپ منعقد کیا۔عوامی شکایات ازالہ کیمپ میں ضلع کے مختلف علاقوں سے لوگوں اوردرخواست دہندگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ازالہ کیمپ کے دوران عوامی وفود اور اِنفرادی درخواست دہندگان نے ضلع ترقیاتی کمشنر کے سامنے مختلف مسائل پیش کئے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے عوام کی تمام شکایات اور مطالبات کو بغور سنا اور شکایات ازالہ کیمپ میں موجودہ متعلقہ ضلعی اَفسران سے موقعہ پر ہی جواب طلب کیا۔ اُنہوں نے سینکڑوں شکایات کا موقعہ پر ہی اَزالہ بھی کیا۔اَزالہ کیمپ میں بصیرالحق چودھری نے متعدد ضرورت مندوں کو مالی اِمداد دی ۔ اُنہوں نے ایس آر او۔ 43 کے تحت نقد معاوضہ ، اَراضی تنازعات ، بیوائوں کو معاوضہ ، ہیلتھ اور بیماری سے متعلق معاملات ، پیدائشی سند کا اجرأ ، سماعت کے آلات کے اجرأ وغیرہ سے متعلقہ کئی معاملات کو بھی طے کیا۔مزید برآں، ضلع ترقیاتی کمشنر نے پلوامہ کے لوگوں اور درخواست گزاروں کو یقین دِلایا کہ ان کے فوری اَزالے کے لئے تمام مسائل اور شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھا جائے گا۔پروگرام کے دوران درخواست گزاروں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کا شکریہ اَدا کیا کہ اُنہوں نے عوام کی شکایات اور مسائل کا جائزہ لینے کے لئے عوامی شکایات ازالے کیمپ کا اِنعقاد کیا۔اِس موقعہ پر اے سی آر پلوامہ ، سب رجسٹرار پلوامہ او ردیگر اَفسران اور ملازمین موجود تھے۔










