ہب ڈانگرپورہ سوپورمیں کہرام ,27سالہ نوجوان نے کیا زندگی کاخاتمہ
سوپور//شمالی قصبہ سوپورکے مضافاتی علاقہ ہب ڈانگرپورہ میں اُسوقت کہرام مچ گیا ،جب یہاں ایک27سالہ نوجوان نے اپنی زندگی کاخاتمہ کردیا۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق ہب ڈانگرپورہ سوپورمیں بدھ کے روز ایک27سالہ نوجوان نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر خودکوگھرکے ایک کمرے میں پھانسی پر لٹکادیا۔افرادخانہ نے نوجوان کوفوری طور پر SDHسوپور پہنچایا،لیکن اسپتال میں موجودڈاکٹروںنے ابتدائی طبی معائنے کے بعدنوجوان کومردہ قرار دے دیا۔پولیس نے اس افسوسناک واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ اس سلسلے میں معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔خیال رہے یہ سوپورمیں پچھلے 5روز کے دوران اس نوعیت کادوسرا واقعہ ہے جبکہ کشمیروادی میں گزشتہ چاردنوںکے دوران ایک دوشیزہ سمیت4افرادنے اپنی زندگیوںکاخاتمہ کیا ،جن میں بارہمولہ کی ایک لڑکی بھی شامل ہے۔اس سے قبل گزشتہ ہفتے خانپورہ پُل کے نزدیک دریائے جہلم میں چھلانگ لگاکراپنی زندگی کاخاتمہ کرڈالا۔










