دستکاری اور ہینڈ لوم ڈائریکٹوریٹ جموں نے جموں ہاٹ میں فورٹنائٹ ہینڈ لوم ایکسپو کا انعقاد کیا

جموں//پرنسپل سیکرٹری صنعت و تجارت پرشانت گوئل نے ڈائریکٹوریٹ آف ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم کی رہنمائی میں جموں ہاٹ میں ’’ یو ٹی لیول ہینڈ لوم ایکسپو ‘‘ کا انعقاد کیا جس کی سر۵پرستی ڈیولپمنٹ کمشنر برائے ہینڈ لوم ، وزارت ٹیکسٹائل نیشنل ہینڈ لوم ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت کی گئی۔ یہ ایکسپو جموں ڈویژن کے شاندار فن اور دستکاری کی نمائش کرے گا ۔ جموں ہاٹ میں 15 روزہ ’’ ہینڈ لوم ایکسپو ‘‘کا افتتاح صنعت و تجارت کی سیکریٹری سمیتا سیٹھی نے ڈائریکٹر دستکاری اور ہینڈ لوم جموں ڈاکٹر وکاس گپتا کے ساتھ کیا ۔ سمیتا سیٹھی نے دستکاری اور ہینڈ لوم ڈیپارٹمنٹ جموں کے دیگر افسران کے ساتھ تمام اسٹالوں کا چکر لگایا اور مقامی کاریگروں اور بنکروں کی طرف سے تیار کردہ نمائشوں کے بارے میں دریافت کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایکسپو کاریگروں ، بنکروں اور کواپریٹو سوسائٹیوں کو ایک مناسب مارکیٹنگ پلیٹ فارم فراہم کرے گا تا کہ وہ خریداروں کو اپنی حقیقی مصنوعات براہ راست فروخت کر سکیں اور سیاحوں اور مقامی لوگوں کو جموں ڈویژن کے بھر پور فن اور دستکاری کی جھلک دیکھنے کا موقع فراہم کریں ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم جموں نے معززین کو اس سال محکمہ کی طرف سے دستکاری اور ہینڈ لوم سیکٹر کو فروغ دینے کیلئے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا ۔ محکمہ کی طرف سے دستکاری اور ہینڈ لوم سیکٹر کے کواپریٹو کیلئے مالی معاونت کی اسکیم کے تحت تقریباً 120 دستکاری /ہینڈ لوم کواپریٹو تشکیل دی گئیں ۔ اس سے یہ کواپریٹو ہر ایک کو ایک لاکھ روپے کی امداد میں گرانٹ حاصل کر سکیں گے ۔ جموں ڈویژن میں کاریگر برادری کی بنیاد کو وسیع کرنے کیلئے محکمہ نے اس سال 3000 کاریگروں کو رجسٹر کیا ہے ۔ اس سے یہ کاریگر اور بنکر محکمہ کی طرف سے سپانسر کی جانے والی مختلف اسکیموں کا فائدہ اٹھا سکیں گے ۔