dooran

یہ ضروری ہے کہ بچے تجربات کے جذبے کو اَپنانا سیکھیں۔ آلوک کمار

سری نگر//صوبہ کشمیر کے تمام 10اَضلاع کے مختلف سرکاری اور نجی سکولوں کے کم سے کم 11 طلباء کو تعلیمی سال 2021-2022 ء کے لئے قومی سطھ کی انسپائر ایوارڈ ایگزبشن کے لئے منتخب کیا گیا ۔یہ تقریب سٹیٹ لیول ایگزبشن ایند پروجیکٹ کمپٹیشن( ایس ایل اِی پی سی ) کے نام سے سوموار کو یہاں بمنہ میں سٹیٹ کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ آڈیٹوریم ( ایس سی اِی آر ٹی) میں منعقد ہوئی۔ طلباء جو کہ 10سے 15 برس کی عمر کے گروپ میں ہیں ، نے نیشنل انوویشن فائوندیشن(این آئی ایف ) ۔ اِنڈیا کے ساتھ مل کر سٹیٹ کونسل آف ایجوکیشن ریسرچ اینڈ ٹریننگ ( ایس سی اِی آر ٹی ) سے منعقدہ ضلع وار نمائش او رپروجیکٹ مقابلے میں حصہ لیا۔پرنسپل سیکرٹری سکولی تعلیم آلوک کمار نے قومی نمائش کے لئے طلباء کے اِنتخاب پر اِنتہائی خوشی کا اِظہار کیا اور اُنہیں مبارک باد پیش کی۔آلوک کمار نے کہا ،’’ یہ ضروری ہے کہ ہمارے بچے تجربات کے جذبے کو اَپنا نا اور سائنس سے لطف اَندوز ہونا سیکھیں۔‘‘ اُنہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ابھی اور مستقبل میں زیادہ سے زیادہ طلباء کو اَپنی طرف متوجہ کرنا ہے۔ڈائریکٹر سکولی تعلیم ڈاکٹر تصدق حسین نے اِختتامی تقریب میں شرکت کی اور اُنہوں نے کہا کہ اَب وقت آگیا ہے کہ بچوں کو اَپنی صلاحیتوںکو ظاہر کرنے کے لئے ایک مناسب پلیٹ فارم فراہم کیا جائے ۔ایس سی اِی آر تی کے سینئر اکیڈمک آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد جو این آئی ایف ۔ اِنسپائر کے نوڈل آفیسر ہیں،نے نمائش کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کل 95 طلباء نے اَپنے اَصل آئیڈیاز اور اختراعات کی نمائش کی جن کی جانچ پڑتال چار ماہرین کی جیور ی نے کی۔فزکس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ سینٹرل یونیورسٹی کشمیر ڈاکٹر خالد سلطان ، سینئر سائنسدان کوالٹی کنٹرول لیبارٹری ڈاکٹر ملک سجاد ، سینئر اسسٹنٹ پروفیسر او رشعبہ فزکس کے سربراہ ، اِسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر فاروق حسین بٹ اور سینئر اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ کیمسٹری سری پرتاپ کالج محترمہ روحیما تبسم نے اِس تقریب کے جج کے فرائض اَنجام دئیے۔ججوں نے جیتنے والے طالب علموں بشمول سدرۃ المنتہیٰ ، عادل رشید بابا، اَدفر جان، اقصیٰ منظور، فیصل احمد کمار ، فیصل احمد ڈار ، سجاف ٹھوکر ، طالب حسین بٹ ، رشید احمد وگے اور ثانیہ سلیمہ کے ناموں کا اعلان کیا ۔ڈاکٹر سجاد نے کہا کہ منتخب طلباء کو این آئی ٹی اور دیگر اِداروں کے ماہرین کی ٹیم مزید رہنمائی کرے گی تاکہ ان کے خیالات اور اختراعات کو بہتر بنایا جاسکے۔ اُنہوں نے کہا،’’ این آئی ایف ملک کے معروف تعلیمی اور تکنیکی اِداروں کے ساتھ مل کر پروٹو ٹائپ کی ترقی کے لئے طلباء کو رہنمائی کی معاونت فراہم کرے گا۔‘‘سکیم انوویشن ان سائنس پرسوٹ فار اِنسپائر ڈریسرچ ( آئی این ایس پی آئی آر اِی ) ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے فلیگ شپ پروگراموں میں سے ایک ہے ۔مرکزی حکومت جس کا مقصد 10سے 15 برس کی عمر کے طلباء اورجماعت 6 سے 10 میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کی حوصلہ اَفزائی کرنا ہے۔اِنسپائر ویب سائٹ کے مطابق اِس پروگرام کا ہدف سائنسی اور سماجی ایپلی کیشنز سے 10لاکھ منفرد دریافتوں یا نظریات کو ہدف بنانا ہے تاکہ سکولی بچوں میں تخلیقی صلاحیتوں اور اَصل فکر کے ماحول کو فروغ دیا جاسکے۔اِس سکیم کے تحت سکول سرکاری اور نجی دونوں طالب علموں کے پانچ بہترین اَصل آئیڈیاز اور اختراعات کو آفیشل اِنسپائر ویب سائٹ سے نامزد کرسکتے ہیں۔