جموں وکشمیر ملک میں ڈیجیٹل اور آئی ٹی اقدامات کی بدولت بہتر حکمرانی کا مرکز بن رہا ہے

سری نگر//جموںوکشمیر یوٹی ملک میں ڈیجیٹل او رآئی ٹی اقدامات کی بدولت بہتر حکمرانی کا مرکز بن رہا ہے ۔آئی ٹی اور متعدد ڈیجیٹل اقدامات نظام میں شفافیت لا رہے ہیں اور عوام الناس کی فلاح و بہبود کے لئے عوامی خدمات کی فراہمی نظام کو بہتر کر رہے ہیں۔جموںوکشمیر نے جموں وکشمیر کی نئی شناخت کے طور پر تیزرفتار ترقی سے شہریوں کی خدمت میں تکنیکی فن تعمیر کے ساتھ کئی سنگ میل حاصل کئے ہیں۔حکومت کا بنیادی مقصد سرکاری دفاتر میں جانے کے بجائے آن لائن خدمات فراہم کرنا ہے ۔ لوگوں کو مختلف سرکاری خدمات حاصل کرنے کے لئے صرف ڈیجیٹل موڈ اِستعمال کرنے کی ضرورت ہے ۔ حکومت کا مقصد ایک ایسا نظام قائم کرنا ہے جو لوگوں کو کہیں بھی ، کسی بھی وقت ، کسی بھی ڈیوائس پر اعلیٰ معیار کی خدمات تک رسائی کے قابل بنائے۔جموں وکشمیر اَپنے شہریوں کو اِی۔ حکمرانی فراہم کرنے کی راہ میں آگے بڑھتے ہوئے تقریباً444 خدمات آن لائن فراہم کرنے میں کامیاب رہا ہے جن میں بالعموم لوگوں کی طرف سے حاصل کی جانے والی تمام بڑی خدمات بھی شامل ہیں۔حکومت جموںوکشمیر یوٹی کو ایک ایسے ماحول میں داخل کرنے کے لئے کام کر رہی ہے جہاںاس کے شہری کسی بھی دفتر میں جسمانی طور پر جانے کے بغیر کوئی خدمات حاصل کریں۔چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے حال ہی میں منعقدہ میٹنگ میں کہاکہ رابطہ کے بغیر اِنتظامیہ نہ صرف شفافیت اور جواب دہی کو یقینی بناتی ہے بلکہ تیز ی بھی لارہی ہے ۔اُنہوں نے کہاکہ ٹیکنالوجی تمام برائیوں کا علاج ہے اور جموںوکشمیر ایل جی اِنتظامیہ کے نظرئیے کے مطابق آبادی کو زیادہ سے زیادہ بااِختیار بنانے کے لئے آئی ٹی اور آئی ٹیز کو اِستعمال کرنے کا تصور کرتا ہے ۔یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ ریپڈ اسسمنٹ سسٹم ( آر اے ایس )پر مربوط 33خدمات کے علاوہ محکمہ منصوبہ بندی کی جانب سے فراہم کردہ آن لائن خدمات کی تعداد 411ہوگئی ۔مزید یہ کہ ان 411 آن لائن خدمات میں سے 195 خدمات کو پہلے ہی فیڈ بیک سسٹم کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے اور 103 مزید خدمات کوجلد ہی آر اے ایس کے ساتھ مربوط کی جائے گی۔پبلک سروسز گارنٹی ایکٹ کے مطابق مقررہ مدت کے اندر جو نہ صرف خدمات کی بروقت فراہمی کو یقینی بناتا ہے بلکہ ایسا کرنے میں ناکام پائے جانے والے افسران اور ملازمین کو سزا بھی دیتا ہے۔چند محکموں کی خدمات کے لئے خودکار اپیل کے ساتھ ہم آہنگ کرنے سے99فیصد درخواستوں کو نمٹانے میں حوصلہ افزا نتائج حاصل ہوئے ہیں۔جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ جلد ہی اَپنی تمام آن لائن خدمات کو آٹو۔ اپیل کے ساتھ مربوط کرنے جارہی ہے تاکہ تمام خدمات اَپنے شہریوں کو پبلک سروسز گارنٹی ایکٹ میں متعین ٹائم لائنز کے مطابق ان خدمات کے لئے فراہم کی جائیں۔حکومت نے جموںوکشمیر کو ڈیجیٹل طور پر بااِختیار معاشرے اور علمی معیشت میں تبدیل کرنے کے لئے بنیادی آئی سی ٹی اِنفراسٹرکچر ، حکمرانی اور خدمات کو زندگی کی آسانی ، رَسائی اور اختراع کے لئے تبدیل کرنے کے لئے شراکت داروں کو 3سے 6ماہ کے مختصر مدتی اہداف اور طویل مدتی نظرئیے بیانات مرتب کرنے کی ہدایت دی ہے۔واضح رہے کہ حکومت کی طرف سے شروع کئے گئے ڈیجی دوست پروگرام کا مقصد ضلع ، بلاک اور پنچایتی سطح پر ڈیجیٹل طورپر بااِختیار نوجوان رَضاکاروں کا ایک مضبوط نیٹ ورک تیار کرنا ہے جو ڈیجیٹل جے اینڈ کے اور ڈیجیٹل اِنڈیا کے برانڈ ایمبسڈر کے طور پر کام کرسکتے ہیں تاکہ ڈیجیٹل خدمات پر زیادہ سے زیادہ متحرک اور بیداری حاصل کی جا سکے۔’’ ڈیجی دوست‘‘ رضاکار ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی ، ڈیٹا اِکٹھا کرنے ، تربیت دینے ، ڈیجیٹل اِنڈیا مہم سے متعلق معلومات پھیلانے میں مدد کرتے ہیں اور لوگوں کو سائبر ہائی جین اور سائبر کرائمز کے بارے میں آگاہ کرتے ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں وکشمیر اِی ۔ حکمرانی میں یوٹیز کی درجہ بندی میں اوّل نمبر پر ہے۔ ۔جموںوکشمیر میںاِی۔ آفس ، بی اِی اے ایم ایس ،عوام کی آواز ، مائی گو ، اِی ۔ اُنّت،ڈیجی لاکر ، آپ کی زمین آپکی نگرانی جیسے متعدد اقدامات نے نظم و نسق میں شفافیت اور جواب دہی لائی ہے جن سے لوگوں کی زندگی میں تبدیلی آئی ہیں۔