سری نگر//نیشنل کانفرنس کے نائب صدرعمر عبداللہ نے پیر کو جموں و کشمیر کے راجوری ضلع کے ڈھنگری گاؤں میں اتوار کو ہوئے ایک حملے میں4شہریوں کے ازجان ہونے کی مذمت کی۔اُدھر پی ڈی پی کی صدرمحبوبہ مفتی نے حملے کوبزدلانہ قرار دیتے ہوئے اسکی مذمت کی ۔جے کے این ایس کے مطابق نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے راجوری کے ڈھنگری گائوںمیں اتوار کوہوئے ایک ہلاکت خیز حملے میں چار عام شہریوںکے ہلاک ہونے اوردیگرنصف درجن کے زخمی ہونے پرسخت ردعمل ظاہرکیا۔انہوںنے ایک ٹویٹ میں کہاکہ جموں کے راجوری ضلع میں اس ٹارگٹ حملے کی مزید تفصیلات سامنے آنے پر شدید صدمہ ہوا۔انہوںنے کہاکہ میں اس گھناؤنے حملے کی بلاشبہ مذمت کرتا ہوں اور مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں۔ عمر عبداللہ نے ٹویٹ کیاکہ مجھے امید ہے کہ اس حملے میں زخمی ہونے والے جلد اور مکمل صحت یاب ہوں گے۔ادھر پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہاکہ اس بزدلانہ فعل کی مذمت کرتے ہیں اور مہلوکین کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔محبوبہ مفتی نے ٹویٹ میں لکھاکہ بی جے پی کی حکمرانی اور ملی ٹنسی کے خاتمے کے جھوٹے دعوؤں کے باوجود، تشدد بلا روک ٹوک جاری ہے۔انہوںنے کہاکہ اگر جموں و کشمیر کی اپنی منتخب حکومت ہوتی تو میڈیا انہیں انگاروں پر چڑھا دیتا۔










