گاندربل//ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامبیر ، جو روڈ سفیٹی کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں، نے ضلع میں ٹریفک مینجمنٹ پلان کی عمل آوری پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ رود سفیٹی کمیٹی میٹنگ طلب کی۔میٹنگ میں روڈی سیفٹی اقدامات ، بلیک سپاٹ کی نشاندہی ،بیداری پروگرام ، وقفے وقفے سے پارکنگ بے ، سگنیج پلان ، سڑکوں کی اَپ گریڈیشن، کریش بیریئروں کی تنصیب اور دیگر اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کمیٹی ممبران سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ روڈ ایکسیڈنٹ بلیک سپاٹس کی سڑک حادثات بالخصوص نیشنل ہائی وے پر ہونے والے حادثات کے حل کی طرف پہلا قدم ہے اوراُنہوں نے تمام متعلقہ اَفراد کو ہدایت دی کہ وہ ضلع کی تمام سڑکوں پر ایسے مقامات کی نشاند ہی کریں۔اُنہوں نے متعلقہ اَفراد پر زور دیا کہ وہ ضلع میں ٹریفک کے رَش سے بچنے کے لئے ٹریفک مینجمنٹ کو منظم کرنے کے لئے ہم آہنگی پیدا کریں اور اُنہوں نے مزید کہا کہ روڈ سیفٹی کے تمام اقدامات کو بروئے کار لانے میں سڑک حادثات کی روکتھام اور تحفظ ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے بیکن حکام کو ہدایت دی کہ وہ قومی شاہراہ پر حادثات کے شکار علاقوں بالخصوص گگن گیر کے آگے مناسب سائن بورد اور کریش بیریئر وں نصب کریں جس کے لئے بتایا گیا کہ علاقے میں کریش بیریئروں کی تنصیب کے لئے پانچ مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے اور کام شروع کیا جائے گا۔اُنہوں نے تمام کمیٹی ممبران کو ہدایت دی کہ وہ ضلع میں روڈ سیفٹی بیداری کیمپوں کا اِنعقاد کریں اور عوا م میں ضروری آگاہی پیدا کریں۔میٹنگ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر مشتاق احمد سمنانی ، ایس ڈی ایم کنگن جاوید راتھر ، ایس اِی آر اینڈ بی ، پی ایم جی ایس وائی کے ایگزیکٹیو اِنجینئران ، آر اینڈ بی اور آئی اینڈ ایف سی ، اِی او میونسپلٹی ، اے آر ٹی او اور دیگر کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔










