جموں//ایڈیشنل چیف سیکرٹری زرعی پیداوار محکمہ اَتل ڈولو نےسول سیکرٹریٹ میںمتعلقہ منصوبوں کے لئے ایگر ی کلچر ایپکس مانیٹرنگ ڈیش بورڈ کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں سکاسٹ کے اور سکاسٹ جے کے وائس چانسلر ، محکمہ زراعت کی پیداوار کے سیکرٹری ، ڈائریکٹر سیریکلچر جے اینڈ کے ، ڈائریکٹر زراعت جموں /کشمیر ، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کشمیر /جموں ، ڈائریکٹر شیپ ہسبنڈری جموں /کشمیر ، ڈائریکٹر انیمل ہسبنڈری جموں /کشمیر ، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایچ پی ایم سی ، چیف ایگزیکٹو آفس ، جے کے ای جی اے ، اسٹیٹ انفارمیٹکس آفیسر این آئی سی ، ٹیکنیکل آفیسر اے پی ڈی کے علاوہ سکاسٹ کے ، حیوانات ، آئی ٹی اور متعلقہ محکموں کے سینئر افسران نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ شرکت کی ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے آن لائن رپورٹنگ ، مانیٹرنگ اور تجزیہ ڈیش بورڈ /ماڈیول کی پیش رفت کے بارے میں استفسار کیا جن کی اپیکس کمیٹی کی طرف سے منظوری دی گئی ۔ اس موقعہ پر بتایا گیا کہ زراعت اور اس سے متعلقہ شعبوں کے 29 منصوبوں کو اس ہائی ٹیک سسٹم کے دائرے میں لایا جائے گا اور بعد میں دیگر کو بھی سسٹم میں ضم کیا جا سکے گا ۔ اس موقعہ پر کئی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئیں جن میں زرعی شعبے کے ماہرین اور این آئی سی شامل تھے ، ورک فلو اور لاجک چارٹس اور اس کے بعد پروگرامنگ بنانے کیلئے بھی تشکیل دی گئی ۔ اے سی ایس نے متعلقہ لوگوں سے کہا کہ پروگرامنگ سے پہلے منطقی خاکے سکاسٹ کے /جے کے سربراہان محکموں اور وی سیز کے ساتھ ان کے تبصروں کیلئے شئیر کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسا نظام ہونا چاہئیے جو زرعی شراکت دار وں،تمام مرکزی معاونت والی اور دیگر سکیموں کو مربوط کر سکے ۔ انہوں نے تمام متعلقہ افراد پر زور دیا کہ وہ آپس میں ہم آہنگی پیدا کریں تا کہ ڈیش بورڈ کو کم سے کم وقت میں مکمل کرنے کیلئے ورک فلو کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔ اِس سے قبل اَتل ڈولو نے اس ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی ترقی کے حوالے سے کئی پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت کی جن میں نفاذ کے رہنما خطوط ، مالیاتی فریم ورک ، نفاذ کا فریم ورک اور مانیٹر کے قابل اشارے شامل ہیں ۔ انہوں نے افسران کو بتایا کہ مانیٹرنگ ڈیش بورڈ جموں و کشمیر میں زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کو تبدیل کرنے کیلئے کئی بے مثال اقدامات میں سے ایک ہو گا اور یہ 29 پروجیکٹ اس اقدام کا ایک حصہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ زرعی پیداوار کا محکمہ ویب پر مبنی رپورٹنگ ، مانیٹرنگ اور رجزیہ ڈیش بورڈ /ماڈیول قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جو ہدف حاصل کرنے والوں کو ایک انٹر فیس فراہم کرے گا ۔ میٹنگ میں جموں و کشمیر میں زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کی تبدیلی کا تصور کرنے والے 29 پروجیکٹوں کے متعدد قابل نگرانی اشارے پر بھی غوروخوض ہوا۔
وزیر اعظم مودی 29 اگست کو ازبکستان اور کرغزستان کے 4 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے
کولمبو ٹیسٹ: سونل دنوشا نے ہندوستان سے چھینی جیت، دوسرا ٹیسٹ ڈرا
سعودی عرب میں شدید بارشوں اور سیلاب کا خطرہ، مکہ سمیت کئی علاقوں میں ریڈ الرٹ
ہائی کورٹ میں عمر خالد اور شرجیل امام کی درخواست ضمانت پر سماعت، دہلی پولیس نے کی مخالفت
راہل گاندھی کا خواتین کے نام ’پنجرہ توڑ دینے‘ کا پیغام، کہا- ’خود پر فخر کریں، اپنی آواز بلند کریں‘
منی پور کے کانگ پوکپی میں تشد، 4 ناگا افراد ہلاک، سیناپتی میں بند
عید میلاد النبیؐ پر نتیش کمار اور تیجسوی یادو نے پٹنہ کی خانقاہوں میں چڑھائی چادر
نیپال میں اچانک ہلاکت خیز سیلاب۔ 400 افراد ہلاک
وزیر اعظم قطر شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کا دورہ ایران عباس عراقچی سے ملاقات
امریکہ نے امیگرنٹ ویزے روک دیئے،لاکھوں افراد متاثر










