ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے بچوں کے حقوں ہڑپ کیاا نہیں جیل جانا ہوگا: الطاف ٹھاکر
سری نگر//بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے بتایاراہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا جوہے وہ بکھرے خاندانوں کی یاترا ہے انہوں نے بتایا پارلیمنٹ میں کانگریس کو حزب اخلاف کی حثیت نہیں ہے اور جموں و کشمیر میں پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کی کوئی اہمیت نہیں ہے انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے کھیل کود میں بچوں کے حقوق کو ہڑپ کیا ہے اس لئے انہیں جیل جانا ہوگا۔بی جے پی کے ترجمان نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو ترال میں ایک کھیل کے میدان کو عوام کے نام وقف کرنے کے دوران میڈیا کے ساتھ کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ راہل گاندھی کی یہ بھارت جوڑو یاترا نہیں ہے بلکہ یہ بکھری خاندانوں کی یاترا ہے انہوں نے بتایا کانگریس کی اب پارلیمنٹ میں ایوزیشن کی حثیت بھی حاصل نہیں ہے ۔انہوں نے بتایا سال2019کے بعد جموںو کشمیر میں نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کا وجود ختم ہوا ہے ان کے جو لیڈران تھے وہ بھی پارٹی سے فرار ہو ئے ہیں ۔انہوں نے بتایا جموںو کشمیر سرکار نے مرکز کی مدد سے جموںو کشمیر میں کھیل کود پر کروڑوں روپے صرف کیا ہے تاہم سابق وزیر اعلیٰ جموںو کشمیر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے یہاں بچوں کے کھیل کود کا فنڈ ہڑپ کیا ہے جو اس سکنڈل میں ملوث ہے اس لئے انہیں جیل جانا ہوگا ۔










