ضلع ہسپتال ہندوارہ میں آکسیجن وافر مقدر میں دستیاب : ڈاکٹر نثار
ہندوارہ//ہندوارہ اورمضافاتی علاقوںمیںکویڈ 19کی ایک اور دستک کے پیش نظر محکمہ صحت اور حکام ممکنہ نئی لہرکامقابلہ کرنے کیلئے تیارہیں۔ اسپتالوں میں تمام تر اقدامات کردئیے گئے ہیں۔ آیسولیشن وارڑ سے لیکر وینٹی لیٹر تیارہیں جبکہ ماسک و سنیٹائز استعمال کرنے اور احتیاط برتنے کی لوگوں سے اپیل کی گئی ہے۔جے کے این ایس نامہ نگار طارق راتھر کے مطابق محکمہ صحت نے کیا میٹنگوں کا سلسلہ شروع ضلع اسپتال ہندوارہ میں بھی کویڈ 19کی ممکنہ نئی لہرکا مقابلہ کرنے کیلئے تمام تراقدامات مکمل بوسٹر ڈوزیس بھی تیارہیں۔ اسی معاملے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ضلع اسپتال ہندوارہ کے میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ڈاکٹر نثارنے کہا کہ ضلع اسپتال ہندوارہ میں کویڈ سے لڑنے کیلئے تمام تر اقدامات مکمل کئے گئے ہیں جس کے لئے اسپتال انتظامیہ نے دو ایسولیشن وارڑ اور ونٹلیٹرس کا بھی باضابطہ طور انتظام کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ضلع اسپتال ہندوارہ میں آکسجن سلنڈرس کی کوئی کمی نہیں ہے اس سلسلے میں ڈاکٹر میڈیکل سٹاف سے ایک میٹنگ بھی منعقد کی گئی ہے ضلع اسپتال ہندوارہ میں تمام تر اقدامات مکمل کردیے گئے اورلوگوں سے ہمارے اپیل ہیکہوہاسپتال پبلک سپٹاس پر جانے سے پہلے سے ہی گریز کریاور ماسک کا استعمال پہلے سے ہی کریں تاکہ اس وبا کا سامنا نہ کرنا پڑے۔










