جموں//لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے کرسمس کے پرمسرت موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے ۔ اپنے مبارکبادی کے پیغام میں لفٹینٹ گورنر نے کہا ’’ لرسمس کے پرمسرت موقع پر میں سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں اور سب کو میری کرسمس اور خوشحال نئے سال کی خواہش کرتا ہوں ‘‘۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا ’’ کرسمس معافی اور امن کے جذبے کا مظہر ہے ۔ یہ یسوع مسیح کے بھائی چارے ، ہمدردی اور معافی کے پیغام کو منانے اور جذب کرنے کا موقع ہے ۔ دعا ہے کہ اس سال کرسمس سب کیلئے امن ، خوشی اور مسرت کا آغاز کرے ‘‘۔










