سیکرٹری صحت نے کاروبار کرنے میں آسانی کے اقدامات اورمحکمہ صحت و طبی تعلیم میں اِی۔اُنّت کی عمل آوری کا جائزہ لیا

جموں//سیکرٹری صحت و طبی تعلیم بھوپندر کمار نے صحت اور طبی تعلیم محکمہ میں اِی ۔اُنّت کی صورتحال سمیت کاروبار کرنے میں آسانی کے اقدامات کی عمل آوری کا جائزہ لیا۔ابتداً، ایڈیشنل مشن ڈائریکٹر آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن جموںوکشمیر ڈاکٹر شفقت خان نے سیکرٹری کو جانکاری دی کہ اِی۔ اُنّت مربوط ، قابل رسائی اور شفاف عوامی خدمات فراہم کرنے کے لئے ایک متحد آن لائن سروس پورٹل ہے۔ محکمہ صحت و طبی تعلیم میں اِس وقت ضلع او رریاستی سطح پربذریعے آن لائن موڈ 17خدمات فراہم کی جارہی ہے جن میں عمر کی سند، معذوری کی سنداور جسمانی فٹنس سندکے علاوہ ڈرگ اینڈ فود کنٹرول آرگنائزیشن کے تحت مختلف لائسنس شامل ہیں۔سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اِس بات پر زور دیا کہ اِی۔اُنّت متحد پلیٹ فارم کا مقصد عوامی خدمات حاصل کرنے میں شہریوں کے تجربے کو بہتر بنانا ہے ۔عوامی خدمات بذریعے آن لائن موڈ فراہم کرنے کا بنیادی مقصد جی ٹو بی ( گورنمنٹ ٹو بزنس) اور جی ٹو سی ( گورنمنٹ آف سٹیزن) سروسز سے بغیر کسی رُکاوٹ اور بغیر کسی پریشانی کے خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔مختلف ذرائع ابلاغ کے ذریعے شہریوں کو دستیاب ان آن لائن خدمات کی وسیع تشہیر کے لئے موقعہ پر ہی ہدایات جاری کی گئیں۔ پبلک سروس گارنٹی ایکٹ کے تحت مقررہ وقت میں تمام کیسوں کو تیزی سے نمٹانے کے لئے سربراہان کو وقت کی نشاندہی کرنے پر زور دیا گیا۔سیکرٹری صحت و طبی تعلی نے تمام سربراہوں کو مزید خدمات کی نشاندہی کرنے کی ہدایت دی جنہیں پی ایس جی ایکٹ کے تحت ٹائم لائنز کے ساتھ شامل کیا جاسکتا ہے ۔ شہریوں کے ساتھ ایک مؤثر اِنٹرفیس بنانے کے لئے سربراہوں کو فیڈ بیک اور شکایات کے طریقہ کار کی نگرانی کرنے کے لئے واضح ہدایات دی گئیں۔میٹنگ میں مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم ، سی اِی او آیوشمان بھارت سکیم ، کمشنر فوڈ اینڈ ڈرگس ایڈ منسٹریشن جے اینڈ کے ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموںوکشمیر ، پروجیکٹ ڈائریکٹر ایڈز کنٹرول سوسائٹی جے اینڈ کے ، ایم ڈی جے کے ایم ایس سی ایل ، ایڈیشنل سیکرٹری صحت و طبی تعلیم سمیت دیگر اَفسران نے شرکت کی۔