سرینگر / /ملک کو مستقبل کے چیلنجوں سے بچانے کیلئے فوج کو جدید ترین اور مقامی طور پر تیار کردہ ہتھیاروں سے لیس کیا جا رہا ہے کا دعویٰ کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت اب کمزور نہیں رہا۔ ہم امن پر یقین رکھتے ہیں لیکن اگر کسی نے ہمیں نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو ہم منہ توڑ جواب دیں گے۔ سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق ہریانہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ قومی مفادات کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی جانب بنیادی توجہ فراہم کی جا رہی ہے ۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ملک کو مستقبل کے چیلنجوں سے بچانے کے لیے فوج کو جدید ترین اور مقامی طور پر تیار کردہ ہتھیاروںسے لیس کیا جا رہا ہے۔ بھارت اب کمزور نہیں رہا۔ ہم امن پر یقین رکھتے ہیں لیکن اگر کسی نے ہمیں نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو ہم منہ توڑ جواب دیں گے۔ ہمارے سپاہیوں نے بار بار ثابت کیا ہے۔ سال 2016 کی سرجیکل اسٹرائیکس، 2019 کے بالاکوٹ فضائی حملے اور وادی گالوان واقعے کے دوران ہمارے فوجیوں کی جانب سے دکھائی گئی بہادری ہماری صلاحیت اور تیاری کا ثبوت ہے۔سنگھ نے مزید کہا کہ ہندوستان کی عالمی شبیہ محض سننے والے سے ایک دعویدار میں بدل گئی ہے۔ “دنیا اب نئی دہلی کی توجہ سے سنتی ہے۔ حکومت کی کوششوں کی وجہ سے ہندوستان اب دنیا کی پہلی پانچ معیشتوں میں شامل ہے۔ امید ہے کہ آنے والے وقت میں ملک اپنے آپ کو ٹاپ تھری میں پائے گا۔”انہوں نے کہا کہ حکومت نے نیتا جی سبھاش چندر بوس، شہنشاہ پرتھوی راج چوہان اور مراٹھا جنگجو چھترپتی شیواجی جیسے انقلابیوں سے تحریک لی ہے۔ ’’یہ ہندوستان کے ثقافتی ورثے کی حفاظت کرتے ہوئے اس کی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے کام کر رہا ہے‘‘۔ وزیر نے مزید کہا کہ نوآبادیاتی ذہنیت سے چھٹکارا پانے کیلئے حکومت نے کئی اقدامات کیے ہیں جن میں راج پتھ کا نام بدل کر کرتاویہ پاتھ رکھا گیا ہے۔ انڈیا گیٹ کے احاطے میں نیتا جی سبھاش چندر بوس کے عظیم الشان مجسمے کی تنصیب ہوئی ۔










