حکومت نے سرمایہ کاروں کو لال فیتہ شاہی کے چنگل سے آزاد کردیا ہے اور وسیع مواقع فراہم کئے ہیں:وزیر اعظم
سرینگر//وزیر اعظم نریندر مودینے کہا ہے کہ جرت مندانہ اصلاحات‘ اہم بنیادی ڈھانچے اور بہترین صلاحیتوں کے ساتھ ہم نئے بھارت کے وڑن کی جانب آگے بڑھ رہے ہیں۔ آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ’’انویسٹکرناٹک 2022‘‘ چوٹی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ حکومت کی توجہ معقولیت پر مبنی طریقہ کار کے ساتھ پالیسی سطح کے بحران کو ختم کرنے پر مرکوز ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکار نے لال فیتہ شاہی کے چنگل سے سرمایہ کاروں کو آزاد کردیا ہے اور انہیں وسیع مواقع فراہم کئے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کی سست رفتاری کیباوجود بھارت ایک بہترین جمہوری ڈھانچے کے سبب عالمی سطح پر ایک روشن ستارے کی مانند چمک رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف اصلاحات بلکہ بنیادی ڈھانچے کے سیکٹر میںنئے بھارت کی ترقی غیر معمولی اور بے مثال ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ نوجوانوں کیصلاحیت کو محدود کرنے کی بجائے سرکار انہیں مزید نئے امکانات تلاش کرنے کیلئے ایکماحولی نظام فراہم کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سرکار نے ان شعبوں میں بھی سرمایہکاری کی حوصلہ افزائی کی ہے‘ جہاں پہلے نجی سرمایہ کاری نہیں ہورہی تھی۔ ان شعبوںمیں دفاع‘ ڈرونز‘ خلاء اور Geo-spatial میپنگ شامل ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ برس بھارت میں تقریبا 84 ارب امریکی ڈالر کی ریکارڈ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاریہوئی اور ایسا تجارت کرنے میں سہولت کو بڑھانے کے مقصد سے کی گئی‘ متعدد اصلاحاتکے سبب ممکن ہوسکا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ بھارت ایک ایسا مقام ہے جہاں ثقافت اورٹیکنالوجی دونوں ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔ مودی نے کہا کہ عالمی وبا کے بعد دنیابھارت کی طرف دیکھ رہی ہے، جو سرمایہ کاروں کو ترقی کا ایک موقع فراہم کرتا ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ مرکزی سرکار نے قوانین اور ضابطوں کو معقول اور منظم بنانے کیلئیکئی اہم فیصلے کئے ہیں۔ نیشنل لاجسٹکس پالیسی اور گتی شکتی یوجنا کے کامیاب نفاذکا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم زور دے کر کہا کہ بھارت اب دنیا کے لیے سازوسامان تیارکرنے کے لیے تیار ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دلی اور کرناٹک میں ڈبل انجن کی سرکارسے برانڈ بنگلورو کی ترقی میں تیزی آئے گی۔ انہوں نے بتایا کہ سو Unicorns میں سے 40 کرناٹک میں ہے۔ انہوں نے اِس امید کا اظہار کیا کہ سرمایہکاروں کی عالمی میٹنگ کے دوران کرناٹک کو اربوں روپے کی سرمایہ کاری حاصل ہوگی۔کرناٹک کے گورنر تھاور چند گہلوت، وزیر اعلیٰ بسوا راج بومئی، مرکزی وزیر خزانہنرملا سیتارمن، کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل، پارلیمانی امور کے وزیرپرہلاد جوشی، ہنر کے فروغ اور صنعت کاری کے وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر، کرناٹک کیبڑی اور اوسط درجے کی صنعتوں کے وزیر ڈاکٹر مروگیش آر نرانی اور دیگر شخصیاتافتتاحی تقریب کے دوران موجود تھیں۔










