drupadi murmu

صدر جمہوریہ نے مسافر ریل گاڑی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

حکومت ملک کے ہر خطے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرانے کی کوشش میں ۔ مرمو

سرینگر//صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے میگھالیہ اور ناگالینڈ سے، مسافر ریل گاڑی کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیااس موقعے پر انہوں نے انڈین آئل کارپوریشن لمیٹیڈ کے پیٹرولیم ڈیپو کا بھی افتتاح کیا۔ صد ر جمہوریہ نے اس موقعے پر کہا کہ بھارت تیزی کے ساتھ ترقی کررہا ہے اور بہت جلد بھارت کی معیشت سب سے آگے نکل جائے گی۔ انہوںنے بھارت کی تیز تر ترقی کیلئے سرکار کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سرکار ملک کے ہر خطے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرانے کی کوشش میں ہے ۔ سی این آئی کے مطابق صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج آسام میں بہت سے ترقیاتیپروجیکٹوں کا، ورچوئل طریقے سے افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ صدر جمہوریہ نے، سلچرمیں موئنر باند کے مقام پر، انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈکے پٹرولیم ڈپو کا افتتاح کیا۔ اس ڈپو پر ریل گاڑی کے ذریعے پٹرول پہنچاکر ذخیرہ کیاجاتا ہے۔ انھوں نے قومی شاہراہوں کے دو سیکشنز کا بھی افتتاح کیا۔ محترمہ مرمو نے میگھالیہاور ناگالینڈ کو ملانے والی ایک سواری ریل گاڑی کو بھی جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ اسکے علاوہ صدر جمہوریہ نے گوہاٹی کے قریب Agyaturi چائے باغات کے علاقے کے لئے100 ماڈل سکینڈری اسکولوں، تین ہزار ماڈل آنگن واڑی مرکزوں اور ایک جدید طرز کے کارگوو کوچنگ ٹرمنل کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔ گورنر پرفیسر جگدیش مکھی، وزیراعلیٰ ہیمنت بسواسرما، پٹرولیم و قدرتی گیس کے وزیر مملکت رمیشور تیلی اور ریاستی سرکار کے بہت سے وزراء بھیاس موقع پر موجود تھے۔