ادبی تقریب کا اِنعقاد

نگینہ انٹرنیشنل کی جانب سے17ستمبر2022کو ہوٹل شہنشاہ کے ایوان ادب میں ایک ادبی نِشست کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ادیبوںاور قلمکاروں کے ساتھ ساتھ ادب نواز حضرات نے خاصی تعداد میں شرکت کی ۔ نگینہ انٹرنیشنل کے تازہ شمارہ کی رسم اجراء کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر الطاف انجم، حسن ساہوؔ، ابدال مہجور، اشرف عادل، عبدالحق شمس اور رشید کانسپوری کے ادبی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں نگینہ انٹرنیشنل 2022کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ نگینہ کے تازہ شمارے میں رفیق راز کا گوشہ شامل ہے۔ ساتھ میں نگینہ کے روح رواں وحشی سعید کی سوانح حیات پر مبنی عبدالحق کی تحریر کردہ کتابــ’’ لال بدخشان‘‘ اور غزلوں و نظموں پر مشتمل رشید کانسپوری کی کتاب کی رسم اجرا بھی ادا کی گئی۔
حسن ساہوؔ کی جابب سے نگینہ سنّد افتخار2022ریاست کے معروف فکشن نگار شیخ بشیراحمد نے وصول کی کیونکہ اربعین کی وجہ سے حسن ساہو ؔ ازخود تقریب میں شرکت نہ کرسکے ۔ تقریب میں وحشی سعید کی کاوشوں کو دِل کھول کر سراہا گیا۔