The State Health Agency has set a target of covering about 97 lakh people across Jammu and Kashmir

سٹیٹ ہیلتھ ایجنسی نے جموں وکشمیر بھرمیں تقریباً 97 لاکھ نفوس کو کور کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے

سری نگر//سٹیٹ ہیلتھ ایجنسی نے جموںوکشمیر گولڈن کارڈ مہم شروع کی ہے تاکہ مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی ’’ آیوشمان بھارت صحت سکیم ‘‘ کے تحت 97 لاکھ نفوس کے اِندراج کا ہدف رکھا جائے جس نے جموںوکشمیر بھر میں صحت شعبے میں اِنقلاب لایا ہے۔اِس سکیم سے لاکھوں غریب لوگ جو ہسپتالوں میں علاج کی استطاعت نہیں رکھتے اب ملک بھر کے تمام پینلڈ ہسپتالوں میں اَپنی صحت کی حالت کے لئے جدید ترین علاج حاصل کرسکتے ہیں۔اِس سکیم کے تحت 76,52,064 سے زیادہ اَفراد (78.74فیصد) کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے جس سے وہ ملک کے نامزد ہسپتالوں میں مفت اور معیاری علاج کے اہل ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 25,05,626 ہدف بنائے گئے کنبوں میں سے 22,51,116 (89.84فیصد ) کنبوں کی تصدیق کی گئی ہے جن کا کم از کم ایک فرد ہے ۔یہ بات قابل ذِکر ہے کہ شوپیاں، کولگام اور گاندربل اَضلاع نے آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا ( اے بی ۔پی ایم جے اے وائی ) صحت سکیم کے تحت صدفیصد حاصل کی ہے۔ اِن اَضلاع نے یہ سنگ میل ضلع اِنتظامیہ کی مسلسل کوششوں اور سٹیٹ ہیلتھ ایجنسی ( ایس ایچ اے ) سے منعقد کی گئی خصوصی رجسٹریشن مہم کی وجہ سے حاصل کیا جس کا مقصد تمام کنبوں کو اے بی ۔ پی ایم جے اے وائی صحت سکیم کے تحت کورکرنا تھا۔اے بی ۔پی ایم جے اے وائی صحت سکیم دُنیا کی سب سے بڑی ہیلتھ اِنشورنس سکیم ہے جو حکومت کی طرف سے مکمل طور پر فائنانس کی جاتی ہے اور ثانوی اور ٹریشری نگہداشت کے ہسپتال میں داخل ہونے کے لئے فی کنبہ پانچ لاکھ روپے کا کور فراہم کرتی ہے۔جموںوکشمیر میں اے بی ۔ پی ایم جے اے وائی صحت سکیم فہرست میں شامل ہسپتالوں میں تمام رہائشیوں کو فی کنبہ 5لاکھ روپے کا ہیلتھ اِنشورنس کور فراہم کرتی ہے ۔ اِس سکیم میں ہسپتال میں داخل ہونے سے پہلے کے تین دِن اور ہسپتال میں داخل ہونے کے بعد کے پندرہ دِنوں کے اَخراجات بشمول تشخیص اور اَدویات شامل ہیں۔سٹیٹ ہیلتھ ایجنسی نے حال ہی میں شہریوں کے لئے ایک شہری دوست سہولیت کا آغاز کیا ہے تاکہ وہ اَپنے گھروں میں گولڈن کارڈ حاصل کرسکیں۔ شہری ویب سائٹ setu.pmjay.gov.inپر جاسکتے ہیں اور محکمہ فوڈ اینڈ سپلائی جموںوکشمیر سے جاری کردہ راشن کارڈ کی تفصیلات کے ساتھ خود کو اور اَپنے اہل خانہ کو رجسٹر کرسکتے ہیں اور اَپنے گولڈن کارڈ ڈائون لوڈ کرسکتے ہیں۔اِس سے قبل سٹیٹ ہیلتھ ایجنسی نے آیوشمان بھارت پی ایم جے اے وائی صحت سکیم غریب کنبوں کے لئے اُمید کی کرن بن گئی ہے جو ملک کے معروف طبی اِداروں میں صحت کے علاج کی استطاعت نہیں رکھتے ۔حال ہی میں جے کے آر ایل ایم سے منسلک خواتین اور ان کے کنبوں کے لئے ایک خصوصی پہل شروع کی گئی تاکہ انہیں مفت علاج فراہم کیا جاسکے۔ سٹیٹ ہیلتھ ایجنسی نے ’’ گائوں گائوں آیوشمان ‘‘ پہل کے تحت دیہاتوں تک پہنچنے کے لئے شروع کیا ہے تاکہ سکیم کے فوائدہر استفادہ کنندگان تک پہنچایا جاسکے۔