گاندربل//گاندربل میں پولیس نے نقب زنی کی4وارداتوں کو حل کرتے ہوئے جرائم میں ملوث 8ملزمین کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لاکھوں روپئے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرکے ضبط کیا۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس اسٹیشن گاندربل کونقب زنی کے حوالے سے2 تحریری شکایات موصول ہوئیں۔ ہائی سکول کجر گاندربل اور سلورہ گاندربل میں رہائشی مکان میں ڈکیتی اور ٹینگ پورہ گاؤں میں گاو خانوں سے گھریلو جانوروں کی چوری کی دو اور شکایات موصول ہوئی تھی ۔اس کے مطابق 3 ایف آئی آر نمبر قانون کے متعلقہ دفعات کے تحت تھانہ پولیس گاندربل میں درج کیے گئے اور تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔ ضلع گاندربل میں نقب زنی کی واردات رونما ہونے پر ایس ایس پی گاندربل نے ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹرز کی نگرانی میں ایک خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی تھی۔تفتیشی ٹیم نے تیزی سے چوری کی چاروں وارداتوں کا سراغ لگا کر ان مقدمات میں ملوث8افراد کو گرفتار کر لیا۔ ان کی شناخت ظہور احمد نجار ولد غلام محمد ساکنہ فتح پورہ گاندربل، آصف حسین یتو ولد غلام حسن ساکنہ سلطان پورہ بارہمولہ، منیر احمد فمدا ولد غلام یونس ساکنہ سرافراؤ کنگن، محمد شبیر ماگرے ولد محمد شفیع ماگرے ساکن سہردھاکا ادھم پور، شکیل احمد بیجاد ولد محمد اسحاق ساکنہ جوڈیال روزوری، روبل مستری ولد شمس الدین ساکنہ گڑگاؤں ہریانہ حال بیہامہ گاندربل، محفوظ الاسلام ولد عمر علی اور کتب الدین ولد منان،ساکنان دہلی حال بیہامہ گاندربل کے بطو رہوئی ہے۔ مذکورہ ملزمان کے انکشاف پر 12بیٹریاں، ایک سونے کا سکہ، 3گائے اور ایک بچھڑا سمیت مسروقہ مال برآمد ہوا۔ایک آلٹو گاڑی جس کو جرم میں استعمال کیا گیا تھا کو بھی ضبط کیا گیا ہے۔کمیونٹی کے ارکان نے نقب زنی کے مقدمات کو حل کرنے میں پولیس کی کوششوں کو سراہا ہے۔ سماج دشمن عناصر کے خلاف ہماری مسلسل کارروائیاں کمیونٹی کے ارکان کو دوبارہ یقین دلائیں گی کہ پولیس نے کسی بھی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا عزم کیا ہے۔










