مشیر راجیو رائے بھٹناگر کا ڈاکٹر ریتو گپتا کے اِنتقال پر اِظہار تعزیت

سری نگر/ /لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیور رائے بھٹناگر نے گورنمنٹ میڈیکل کالج ( جی ایم سی ) جموں میں فزیالوجی کے پروفیسر ڈاکٹر ریتو گپتا کے اِنتقال پر گہرے دُکھ کا اِظہا ر کیا ہے۔اَپنے تعزیتی پیغام میں مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے کہا کہ ڈاکٹر ریتوگپتا ایک بہترین اُستاد اور سرپرست تھیں جنہوں نے ہمیشہ ا۔پنے طلباء اور دوسروں کے ساتھ بہت ہمدردی کا مظاہرہ کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اَپنی ہمدرد طبیعت کی وجہ سے ڈاکٹر ریتو گپتا نے کسی بھی ضرورت مند مریض کے لئے اَپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا عہد کیا تھا اور اس کی موت کے دِن ان کی آنکھیں دو ضرورت مند مریضوں میں کامیابی کے ساتھ ٹرانسپلانٹ کی گئیں۔مشیر موصوف نے یہ کہا کہ ڈاکٹر ریتو گپتاکی نمایاں کامیابیاں خود ان کے شاندار کیرئیر کا ذِکرتی ہیں اور ان کی موت مجموعی طور پر طبی برادری کے لئے ایک بہت بڑا نقصان ہے جسے پورا کرنا بہت مشکل ہوگا۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے مرحومہ کی روح کے اَبدی سکون کے لئے دعا کی اور سوگوار کنبے کے ساتھ گہری ہمدردی اور یکجہتی کا اِظہار کیا۔