سری نگر//ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو نے سول سیکرٹریٹ میں ایک میٹنگ کی صدارت کی تاکہ یوٹی کیپکس ، آر آئی ڈی ایف ۔ نبارڈ ، مرکزی معاونت والی سکیموں، پشو و بھیڑ اور ماہی پالن محکمے اور ڈیلیور ایبلز 2022-23ء کے تحت کی گئی پیش رفت کا جائزہ لیا جاسکے۔ میٹنگ میں سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار ،سپیشل سیکرٹری اے ایس ایچ اینڈ ایف ، ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری جموں / کشمیر ، ڈائریکٹر شیپ ہسبنڈری جموں / کشمیر ، ڈائریکٹر فشریز ، ڈائریکٹر فائنانس اے ایس ایچ اینڈ ایف ، ٹیکنیکل اَفسران اے ایس ایچ اینڈ ایف نے شرکت کی جبکہ جموں میں مقیم اَفسران نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔دورانِ میٹنگ موجودہ مالی برس میںکیپکس 2022-23ء اور سی ایس ایس کے تحت محکموں کی طرف سے کی گئی طبعی او رمالیاتی پیش رفت پر تفصیلی غور وخوض ہوا۔اَتل ڈولو نے جموںوکشمیر میں ان سکیموں کے تحت پشو و بھیڑ پالن اور ماہی پالن محکموں کے سرگرمیوں سے سرمائے کے اخراجات پر تبادلہ خیال ہوا۔ اُنہوں نے اہداف کے حصول اور بجٹ کی دفعات کے تحت وسائل کو سختی سے خرچ کرنے پر زور دیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو نے اَفسروں پر زور دیا کہ وہ فیلڈ سٹاف کو تیار کریں تاکہ یوٹی کیپکس اور دیگر سکیموں کے تحت خاطر خواہ پیش رفت حاصل کی جاسکے۔اُنہوں نے کہا کہ کسی بھی آفیسر کی کوتاہی سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ اُنہوں نے ان سے وسائل کا مؤثر استعمال کرنے کو بھی کہا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ان سکیموں سے مستفید ہوں۔اُنہوں نے اَفسران کو مزید ہدایت دی کہ مربوط کوششیں کی جانی چاہئیں تاکہ جموںوکشمیر کے دو سیمین سٹیشن سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ سے تصدیق شدہ ہوں ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ پشو و بھیڑ پالن کی لیبارٹریوں کے سر ٹیفکیشن پر کام کاکیا جائے۔اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ مویشیوں کی مردم شماری اور اِنشورنس پر توجہ دی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہوسکیں۔اَتل ڈولو نے محکمہ پشو و بھیڑ پالن اور ماہی پالن کے ذریعہ سال 2011-23ء کے لئے ڈیلیوری ایبلز پر کی گئی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے افسران کو سخت کوششیں کرنے کی ہدایت دی تاکہ تمام ڈیلیورایبلز مقررہ وقت کے اندر پوری ہوں۔ مختلف سکیموں کے تحت منظور شدہ اخراجات اور اخراجات کا تفصیلی جائزہ پیش کرتے ہوئے ایک پرزنٹیشن دی گئی۔اِس سے قبل اَتل ڈولو نے اون او اونی ایکسپورٹ پروموشن کونسل کی طرف سے جموں وکشمیر میں پی پی پی موڈ سے جموںوکشمیر حکومت کے ساتھ پروسسنگ سہولیات سے اون کی ترقی اور مارکیٹنگ پلیٹ فارم کے قیام کے لئے پیش کردہ تجویز پر تبادلہ خیال اور جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔










