عادل محمدنے NEET-2022کاامتحان کوالیفائی،720میں سے 600 نمبرات حاصل ،پوراعلاقہ شادماں
کرالہ گنڈ//سرحدی ضلع کپوارہ کے علاقہ کرالہ گنڈکے ایک ایک طالب علم نے پانچویں مرتبہ کوشش کرکے آخر کارNEET-2022کاامتحان پاس کرلیا۔جے کے این ایس کے مطابق کر الہ گنڈ کے ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والے ایک ذہین اور ہونہار طالب علم عادل محمد کمار ولد غلام محمد کمارنے نیٹ2022کے امتحان میں 600 نمبرات حاصل کرکے امتحان پاس کیا ۔قومی سطح کے اہم ترین امتحان ،جس میں17لاکھ سے زیادہ اُمیدواروںنے شرکت کی ،میں شاندار کامیابی پانے کے بعد عادل محمدنے کہا کہ اس کامیابی کا سہرا اس کے خاندان خصوصاً اس کے والدین کوجاتاہے۔ عادل محمد کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی کوچنگ دہلی کے ا یلن کوٹا سے کی تھی۔انہوں نے کہا کہ اس کا کریڈٹ اپنے اساتذہ کو دیتا ہوں کیونکہ ان کی رہنمائی اور تعاون کے بغیرمیرے لئے امتحان میں کامیابی حاصل کرنا ناممکن تھا۔عادل نے کہاکہمیں اللہ تعالی کا شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے کامیابی سے نوازا ۔اُ س نے کہاکہ ا سے پہلے میں نے نیٹ امتحان کوپاس کرنے کی چارمرتبہ کوشش کی ، تاہم اللہ کی مرضی نہیں تھی لیکن میں نے اُمید نہیں ہاری اور پانچویں بار کوشش کرکے اپنی کامیابی پائی۔عادل محمد کمار نے کہاکہ اپنی اسکولی تعلیم اپنے علاقے کے سرکاری اسکول سے12ویں جماعت حاصل کی اور پھر نیٹ کو پاس کرنے کے لئے کوچنگ کے مقصد کیلئے کوٹا چلا گیا۔عادل محمد ایک چینل اور ایک صفحہ سے مشہور ہیں جس کے ذریعے وہ نیٹ کے طلباء کی رہنمائی کرتے ہیں۔عادل نے کہا کہ اس کا خواب پورا ہو گیا ہے حالانکہ اسے کامیابی کی راہ میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔










