کمشنر سیکرٹری جنگلات نے کٹھوعہ کے سرحدی علاقوںمیں جنگلات اور ترقیاتی کاموں کا معائینہ کیا

کٹھوعہ//کمشنر سیکرٹری جنگلات و ماحولیاتی سنجیوورما نے آج کٹھوعہ ضلع کے مختلف کنڈی اور سرحدی پٹی میں جنگلات اور دیگر ترقیاتی کاموں کا معائینہ کیا۔کمشنر سیکرٹری کے ہمراہ روشن جگی پرنسپل چیف کنزرویٹر جنگلات / ڈائریکٹر سوشل فارسٹری ڈیپارمنٹ ، ٹی ایس اشوک اسسٹنٹ پرنسپل چیف کنزرویٹر جنگلات / ڈائریکٹر محکمہ سوئیل اینڈ واٹر کنزرویشن ، بی ایم شرما چیف کنزرویٹر فارسٹ جموں، ریجنل ڈائریکٹر سوشل فارسٹری ڈیپارٹمنٹ جموں، جوائنٹ ڈائریکٹر سوئیل اینڈ واٹر کنزرویشن ڈیپارٹمنٹ ، سوشل فارسٹری کے ڈویژنل فارسٹ اَفسران ،علاقائی سانبہ او ربسوہلی وائلڈ لائف وارڈن کٹھوعہ ، ڈی ایس سی او کٹھوعہ اور اے سی ڈی کٹھوعہ بھی تھے۔کمشنر سیکرٹری نے بابا سدھ گوریا میں سوشل فارسٹری ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے بنائی گئی نگروین اور کمپاٹمنٹ میں بنائے گئے 12ہیکٹر آر ڈی ایف یونٹ سٹیٹ کیپکس کے تحت نمبر12 اور 13 کا معائینہ کیا۔اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ موجودہ نگروین میں بنیادی سہولیتیں شامل کرنے کے علاوہ دیگر علاقوں میں بھی اِس طرح کی مزید نگروین بنائیں۔اِس سے قبل کمشنر سیکرٹری نے بابا سدھ گوریا شرائین کے احاطے میں پیپل کا پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔اِس موقعہ پر موجود دیگر معززین میں وائس چیئرپرسن ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کٹھوعہ رگھو نندن سنگھ شامل تھے جنہوں نے زیارت کے احاطے میں سلوراوک ، بورہ ، چنار ، کدھمب ، آملہ اور بیل کے پودے بھی لگائے۔اِس موقعہ پر پی آر آئی ، چیئرمین ، بی پی پی سیز ، مقامی لوگوں نے لگام کے راستوں ، چیک ڈیموں ، تالابوں اور نئے پلانٹیشن یونٹوں کی تشکیل کے حوالے سے مختلف مطالبات اُٹھائے ۔ اُنہوں نے اَپنے علاقوں میں مختلف پلانٹیشن یونٹس ، تالابوں اور چیک ڈیموں کو بڑھانے کے علاوہ مون سون کے دوران پودے فراہم کرنے میں محکمہ کی کوششوں کو بھی سراہا۔کمشنر سیکرٹری نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علاقے میں سبز سونے کے تحفظ میں پی آر آئی کے کردار کو سراہا۔ اُنہوں نے پی آر آئیز ، وی پی پی سی کے چیئرمینوں سے کہا کہ وہ دستیاب عام ، کمیونٹی ، شاملات کے علاقوں اور اَپنی نجی زمینوں کی نشاندہی کریں تاکہ سفیدے اور یو کلپٹس کے پودے اُگائے جائیں جس سے اَچھا معاشی منافع ملے گا کیوں کہ کٹھوعہ میں مختلف پلائی ووڈ اِنڈسٹریز آنے والی ہیں۔اُنہوں نے محکمہ سوشل فارسٹری کو ہدایت جاری کی کہ وہ چنار اور یوکلپٹس کے اَچھے معیار کے ہائبرد کلون کو علاقے کے دِلچسپی رکھنے والے کاشت کاروں میں تقسیم کریں۔اُنہوں نے سوئیل اینڈ واٹر کنزرویشن ڈیپارٹمنٹ سے باباسدھ گوریا کے نزدیک تالاب کی تعمیر کے لئے تخمینہ اور پی آر تیار کرنے اور اسے بجٹ میں پیش کرنے کو بھی کہا۔اُنہوں نے مناسب جگہوں پر مزید چیک ڈیموں کی تعمیر کے لئے بھی کہا جیسا کہ علاقوں کے مختلف سرپنچوں نے پیش کیا ہے۔اِس موقعہ پر راگھو نند ن سنگھ نے بھی خطاب کیا اور پودے لگانے اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے لئے اِجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زو ردیا۔ روشن جگی نے پی آر آئیز اور عام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ دستیاب ویسٹ عام ، کمیونٹی اور شاملات کی زمینوں کی نشاندہی کریں اور ان کا اشتراک کریں تاکہ محکمہ سوشل فارسٹری وہاں سفیدے اور یوکلپٹس کے اچھے معیار کے پودے لگائے جس کی 5سے 7برس کے اند اندر کٹائی کی جاسکے۔کمشنر سیکرٹری نے محکمہ سوشل فارسٹری کی متھراچک نرسری کامعائینہ کرتے ہوئے نرسری میں پودوں کی پیداوار کو بڑھانے ، یوکلپٹس کے باغات اور پختہ لکڑی کے لاٹوں کو نکالنے کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ۔ اُنہوں نے متھرا چک کے قریب کسان توسیعی مرکز کی تعمیر پر زور دیا۔ اُنہوں نے پوپلر کے اَچھے معیار کے ہائبرڈ کلون کی نرسری میں پودے لگانے اور تقسیم کرنے کے لئے محکمہ کی سراہنا کی۔بعدمیں کمشنر سیکرٹری نے مرہین میں سوئیل اینڈ واٹر کنزرویشن محکمہ کی طرف سے بنائے گئے تالاب کا معائینہ کیا۔