سری نگر//جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس پنکج متھل نے آج 76 ویں یوم آزادی کے موقعہ پر سری نگر میں ہائی کورٹ کے احاطے میں قومی پرچم لہرایا۔اِس موقعہ پر جسٹس علی محمد ماگرے ، جسٹس جاوید اِقبال وانی ، جسٹس محمد اَکرم چودھری ، جسٹس راہل بھارتی ، جسٹس موکشا کھجوریہ کاظمی ، جسٹس وسیم صادق نرگل ، ایڈوکیٹ جنرل ڈی سی رینہ ،رجسٹرار جنرل سنجیو گپتا ، دیگر رجسٹری اَفسران ، اسسٹنٹ سالیسٹر جنرل آف اِنڈیا طاہر مجید شمسی ، سینئر ایڈوکیٹ ، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرلز ، ڈپٹی ایڈ وکیٹ جنرلز ، گورنمنٹ ایڈوکیٹ اورمرکزی حکومت کے سٹیڈنگ کونسلر بھی موجود تھے ۔اِنتظامیہ، پولیس اَفسران اور ہائی کورٹ کے اَفسران وملازمین نے بھی تقریبات میں شرکت کی۔اِسی جوش و خروش کے ساتھ ہائی کورٹ جموں وِنگ میں بھی تقریبات کا اِنعقاد کیا گیا جس میں جسٹس تاشی ربستن نے قومی پرچم لہرایااوراِس موقعہ پر جسٹس سندھو شرما، جسٹس رجنیش اوسوال ، جسٹس وِنود چٹرجی کول ، جسٹس سنجے دھر ، جسٹس پونیت گپتا او رجسٹس موہن لائی بھی موجود تھے۔اِس کے علاوہ رجسٹرار جوڈیشل جموں وِنگ ، دیگر رجسٹری اَفسران اور ہائی کوٹ جموں وِنگ کے اَفسران نے بھی تقریبات میں شرکت کی۔یومِ آزادی کی تقریبات جموںوکشمیر اور لداخ یوٹیز کے تمام ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس میں بھی منعقد کی گئیں جہاں متعلقہ پرنسپل ڈسٹرکٹ ججوں نے دیگر عدالتی اَفسران اور عملے کے اَرکان کی موجودگی میں قومی پرچم لہریا۔










