اتل ڈولو نے اخراجات ، ہارٹیکلچر ، ایگریکلچر محکموں کے کاموں کا جائیزہ لیا

جموں//محکمہ زراعت کی پیداوار کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ( اے سی ایس ) اتل ڈولو نے آج یو ٹی کیپیکس ، نبارڈ ، باغبانی کی مربوط ترقی کے مشن ( ایم آئی ڈی ایچ ) کے تحت کئے جانے والے کاموں کی صورتحال، باغبانی ، مرکزی طور پر اسپانسر شدہ اسکیمیں اور یہاں سول سیکرٹریٹ میں باغبانی اور زراعت کے محکموں کے دیگر ڈیلیور ایبلز کا جائیزہ لینے کیلئے بیک ٹو بیک میٹنگوں کی صدارت کی ۔ محکمہ باغبانی کا جائیزہ لیتے ہوئے اے سی ایس نے باغبانی کے کچھ شعبوں میں کم خرچ کا سخت نوٹس لیا اور متعلقہ افسران سے وجوہات طلب کیں ۔ انہوں نے جے اینڈ کے ہارٹیکلچر پروڈکشن مارکیٹنگ اینڈ پروسیسنگ کارپوریشن لمٹیڈ کے کاموں میں تاخیر کی بھی نشاندہی کی ۔ انہوں نے ہدایت دی کہ تمام تاخیر کو دور کیا جائے اور تمام مختص ترقیاتی کاموں کیلئے دو ہفتوں کے اندر فنڈز جاری کئے جائیں ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے مٹی کی زرخیزیت کے انتظام کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائیزہ لینے کے علاوہ اخروٹ کی نرسریوں کا قیام ، پی اے آر وی اے زیڈ کے تحت سبسڈی ، موجودہ نرسریوں کے مضبوطی اور اخروٹ پروسیسنگ یونٹس کیلئے سود میں سبسڈی سمیت شعبوں میں حاصل کئے گئے کاموں اور کامیابیوں، سوئل ہیلتھ کارڈز ، آبپاشی کے نظام کو مضبوط بنانا ، نامیاتی کاشتکاری ، محفوظ کاشت اور فصل کے بعد کے انتظام کا بھی جائیزہ لیا ۔ اسی طرح جموں خطے میں اسٹرابیری اور ایلو ویرا کی کاشت کے تحت رقبہ میں توسیع ، ادویاتی اور فصلوں کو فروغ دینے ، درختوں سے پیدا ہونے والے تیل کے بیجوں کی صورتحال بھی اے سی ایس کے سامنے پیش کی گئی ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کیپیکس کے تحت راجوری ، سانبہ ، بٹوت ، چرار شریف ، ہندواڑہ ، نروال ، بارہمولہ کی پھل اور سبزی منڈیوں پر کئے جا رہے کاموں کی حالت اور جے کے ایچ پی ایم سی کے ذریعے شروع کئے جانے والے وزیر اعظم کے ترقیاتی پیکج ( پی ایم ڈی پی ) کے تحت پروجیکٹوں کا بھی جائیزہ لیا ۔ مسٹر اتل ڈولو نے محکمہ زراعت کا بھی جائیزہ لیا جس میں مرکزی اسپانسر شدہ اسکیمیں جیسے راشٹریہ کرشی وکاس یوجنا ، نابارڈ نیشنل ای گورننس پلان اور زراعت کی توسیع کے قومی مشن کے تحت منصوبوں پرتبادلہ خیال کیا گیا اور پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا ( پی ایم کے وی وائی ) ، پی ایم کسان کے نفاذ کی صورتحال اور پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا ( پی ایم ایف بی وائی ) کے تحت حاصل ہونے والی کامیابیوں کا بھی مسٹر اتل ڈولو نے جائیزہ لیا ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے سلک سماگرا، اے ٹی ایم اے اسکیم یا ایگریکلچر ٹیکنالوجی منیجمنٹ ایجنسی اسکیم ، پی ایم ڈی پی اور سیریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے نابارڈ کے کاموں کا بھی جائیزہ لیا ۔ مسٹر اتل ڈولو نے حکومت ہند سے سی اے اسٹوریج کے تمام پروجیکٹوں کیلئے فنڈز کے اجراء کو یقینی بنانے کیلئے پیروی کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے کسانوں سے پیسے لینے کے باوجود ہائی ڈینسٹی پلانٹس نہ پہنچانے کے ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت دی ۔ میٹنگ میں جموں /کشمیر سے زراعت ، باغبانی اور فلوریکلچر کے ڈائریکٹرز اور ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ( پی اینڈ ایم ) کے علاوہ دیگر سینئر افسران نے ذاتی طور پر اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی ۔ وی سی سکاسٹ جموں پروفیسر جے پی شرما اور کشمیر کے دیگر ایچ او ڈیز اور افسران نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کی ۔