سیکرٹری نے کان کنی ، اے آر آئی اور ٹریننگ کے محکموں کے کام کا جائیزہ لیا

جموں//مائننگ اور اے آر آئی اور ٹریننگ کے سیکرٹری امیت شرما نے آج کانکنی اور اے آر آئی اور ٹریننگ محکموں کی کارکردگی اور کام کاج کا جائیزہ لیا ۔ میٹنگ میں تمام ایچ او ڈیز اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ محکمہ کان کنی کی جائیزہ میٹنگ کے دوران سیکرٹری مائننگ کی طرف سے محکمہ کے کام کا تفصیلی تجزیہ کیا گیا جس میں ہدایت دی گئی کہ کام کی روزانہ کی پیش رفت اور ضبطی /جرمانے کو مستقل بنیادوں پر محکمہ کے ساتھ شئیر کیا جائے ۔ اسی طرح کی ہدایات جے اینڈ کے منرلز کارپوریشن کو دی گئی ہیں کہ وہ روزانہ کئے گئے کام اور کارناموں کی رپورٹ بھیجیں ۔ سیکرٹری نے مزید ہدایت دی کہ تمام قانونی اور آر ٹی آئی معاملات کو اولین ترجیحی بنیادوں پر نمٹا جانا چاہئیے اور اس سلسلے میں ڈیٹا شئیرنگ ہفتہ وار بنیادوں پر ہونا چاہئیے ۔ سیکرٹری موصوف نے جائیزہ میٹنگ کے دوران جیولوجی اور کان کنی ڈائریکٹوریٹ کی کوششوں کی تعریف کی تا کہ ریکارڈ وقت میں ای ۔ چالان خدمات کے آغاز کے عمل کو حتمی شکل دی جائے ۔ انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ یہ انوکھا جی 2 بی 2 سی اقدام ہو گا کیونکہ اس سے عوام کو اس آن لائین پورٹل کے ذریعے آر بی ایم اور متعلقہ تعمیراتی مواد خریدنے کا موقع ملے گا جس میں ایمیزون اور فلپ کارٹ جیسے ای ۔اس شعبے میں خریداروں اور فروخت کنندگان کیلئے مختلف مارکیٹ پلیس پلیٹ فارم کے استعمال کے ساتھ انتخاب ہو گا ۔ نیز یہ محکمہ کان کنی کے کام میں شفافیت ، درستگی اور تیزی لانے کیلئے گیم چینجر کے طور پر کام کرے گا ۔ اگلی جائیزہ میٹنگ میں انتظامی اصلاحات ، معائنہ اور تربیت کے محکمے کے تمام افسران اور ایچ او ڈیز بشمول دونوں سرکاری پریس ، بورڈ آف پروفیشنل انٹرنس ایگزامینیشن ( بی او پی ای ای ) کے جنرل منیجرز نے اے آر آئی اور ٹریننگ کے ساتھ متعلقہ شعبوں میں ہونے والی پیش رفت کی تفصیلات بتائیں ۔ سیکرٹری موصوف نے انہیں روزانہ کی بنیاد پر اس کی نگرانی کرنے اور انتظامی محکمہ کے ساتھ اشتراک کرنے کی ہدایت دی ۔ امیت شرما نے ہدایت دی کہ یو ٹی کے تمام سرکاری دفاتر میں معائنہ کے جاری عمل کو آن لائن خدمات ، آر اے ایس انٹیگریشن ، آدھار کی توثیق اور ان خدمات سے استفادہ کرنے کے بارے میں عوام کا اطمینان حاصل کرنے کیلئے مکمل تحریک دی جانی چاہئیے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ کے بنیادی مینڈیٹ کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سمارٹ گورنمنٹ ( این آئی ایس جی ) کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط آخری مراحل میں ہیں جس کے بعد یو ٹی کے تمام محکموں میں کام کرنے والے افسران اور اہلکاروں کو آن لائن /ورچوئل ٹریننگ دی جائے گی ۔