سوبھاگیہ سکیم سے جموں وکشمیر کے بجلی سے محروم دیہی علاقے روشن

سوبھاگیہ سکیم سے جموں وکشمیر کے بجلی سے محروم دیہی علاقے روشن

سری نگر//سوبھاگیہ سکیم نے جموں و کشمیر کے بجلی سے محروم دیہی علاقوں میں بجلی کے کنکشن فراہم کئے ہیں۔ اِس کے علاوہ جموں و کشمیر کے دُور دراز، ناقابل رسائی دیہاتوںاوررہائش گاہوں میں واقع غیر برقی گھرانوں کے لئے سولر فوٹو وولٹائیک (ایس پی وِی) پر مبنی سٹینڈ نظام فراہم کیا ہے۔جے اینڈ کے پاور ڈیپارٹمنٹ ڈیولپمنٹ جموںوکشمیر یوٹی کے ہر گائوں میں برقی کاری کو یقینی بنانے کے لئے سخت محنت کر رہا ہے ۔ سوبھاگیہ سکیم کے تحت جموںوکشمیر یوٹی میں تقریباً 3,57,405 گھرانوں کو بجلی فراہم کی گئی ہے ۔ جموںوکشمیر حکومت نے پہاڑی خطوں میں دشوار گذار اور خطے کی مشکل ٹپو گرافی جیسی بہت سے قدرتی رُکاوٹوں کا سامنا کرنے کے باوجود ان مقامات پر رہنے والے باشندوں کا بلب کی روشنی دیکھنے کا خواب پورا کیا ۔آزادی کے 73 برس بعد پہلی بار اودھمپور کے گائوں سدل اور ڈوڈہ ضلع کے گنوری۔ تنتا گائوں میں بجلی کے بلب کی روشنی نے ان گائوںکے لوگوں کی زندگی سے دہائیوں کے اَندھیرے کو ختم کیا۔اِسی طرح راجوری کے نوشہرہ سب ڈویژن کے دُور دراز اور پہاڑی سرحدی علاقوں میں حکومت کی سوبھاگیہ سکیم کے تحت بجلی حاصل کرنے کے بعد اَپنی زندگی میں ایک بڑی تبدیلی کا تجربہ کر رہے ہیں۔یہ علاقہ گذشتہ سات دہائیوں سے بجلی کی فراہمی سے محروم تھا۔علاقے کے ایک رہائشی عبدالحمید نے کہا،’’ ہم سوبھاگیہ جیسی اہم سکیمیں شروع کرنے کے لئے حکومت کا شکر گزار ہیں جس نے ہماری زندگی کو کئی طریقوں سے آرام دہ او رآسان بنایا ہے ۔ پہلے ہمارے بچے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم حاصل نہیں کرسکتے تھے ۔ ہمیں اَپنے موبائل فون چارج کرنے کے لئے دوسرے گائو ں میں جانا پڑتا تھا۔‘‘اِسی طرح تنچی میدان پلوامہ کے باشندے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے شروع کی گئی سوبھاگیہ سکیم کی تعریف کی کیوں کہ اس نے انہیں باقاعدہ بجلی فراہم کی ہے۔جموںوکشمیر نے پاور سیکٹر میں بڑے پیمانے پر صلاحیت بڑھانے کا پروگرام شروع کیا ہے جس کے نتیجے میں بجلی کی ترسیل اور تقسیم کی صلاحیت میں بڑی ترقی کی ہے ۔جابری گائوں کے مکینوں نے بھی جموں وکشمیر کے دُور دراز علاقوں میں بجلی کابنیادی ڈھانچہ بنانے اورخدمات کو بہتر بنانے کے لئے حکومت کا شکر یہ اَدا کیا۔اِس کے علاوہ ’’ گرام جیوتی دوت ‘‘، ’’ اُرجا وِستار‘‘جیسے موبائل اپیس کو بجلی کے کنکشن کے تیز رفتار ریلیز کے لئے وضع کیا گیا ہے ۔ تمام اَضلاع میں ’’ سوبھاگیہ رَتھ ‘‘ کو وزارت ِ بجلی کی طرف سے ایک اِختراعی عمل کے طور پر سراہا جارہا ہے ۔حال ہی میں جنوبی کشمیر کے پلوامہ کی پانپور تحصیل کے کھریو گائوں کے بٹڈالو علاقے میں پہلی بار بجلی آئی ہے ۔پہلی بار اَپنے گھروں کے بجلی بلبوں کو جگمگاتے دیکھ کر علاقہ مکین خوش سے جھوم اُٹھے۔گائوں کے ایک طالب علم شوکت احمد نے بتایا کہ اَب وہ بغیر کسی پریشانی کے آرام سے پڑھ سکتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ اِس سے قبل بجلی کی عدم موجودگی کی وجہ سے ہمیں تیل کے لیمپوں کو پڑھنا پڑتا تھا جس سے یہ کام مزید مشکل ہو جاتا تھا۔