ناظم سیاحت کشمیر نے اننت ناگ ، کولگام ، قاضی گنڈ کا دورہ کیا

ٹی آر سی ، ٹی ایف سی ، دیگر اثاثوں کے کام کا جائزہ لیا اور جلد تکمیل اور دیکھ ریکھ کرنے کی ہدایت دی

اننت ناگ//ناظم سیاحت کشمیر ڈاکٹر جی این اِیتو نے آج جنوبی کشمیر اننت ناگ ، کولگام ، قاضی گنڈ اور دیگر علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور محکمہ سیاحت کے اثاثوں ، سہولیات پر جاری اور مجوزہ کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈاکٹر جی این اِیتو نے ہرناگ میں زیر تعمیر ٹورسٹ ریسپشن سینٹر ، اننت ناگ کا دورہ کیا اور عمل آوری ایجنسی کے اِنجینئروں سے کام کی پیش رفت کا موقعہ پر جائزہ لیا۔اُنہیں جانکاری دی گئی کہ ٹی آر سی اننت ناگ میں اِس کی تکمیل پر ایک سیاحتی سہولیت مرکز ، اِستقبالیہ مرکز ، کمیونٹی ہال ، محکمہ سیاحت کے اَفسران کے لئے ورک سٹیشن کے علاوہ ڈسپلے کائونٹر بھی ہوں گے ۔ناظم سیاحت نے اِنجینئروں کو ہدایت دی کہ باقی کام ڈبل شفٹوں میں مکمل کریں تاکہ سیاحوں کی سہولیت کے لئے اِس سہولیت کو کھلا رکھا جائے ۔اُنہوں نے کمپلیکس کی فوری لینڈ سکیپنگ اور لائٹنگ کی بھی ہدایت دی۔بعدمیں ڈاکٹر جی این اِیتو نے محکمہ سیاحت کے اَفسران اور اِنجینئروں کی ٹیم کے ساتھ قاضی گنڈ کا دورہ کیا اور این ایچ ۔44 پرنئی ٹنل کے قریب وانگنڈ میں ٹورسٹ فیسلٹیشن سینٹر کی مجوزہ جگہ کا معائینہ کیا ۔ اُنہوں نے سیاحوں کی سہولیت کے لئے قائم ٹی ایف سی کے لئے مختص زمین کا معائینہ کیا۔اُنہوں نے مجوزہ ٹی یف سی میں اِنفارمیشن کائونٹر ، عوامی سہولیات ، آرام کرنے اور سبز مقامات اور دیگر سہولیات کی توقع کی ہے۔اُنہوں نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ زمین کے ٹکڑے کی صحیح حد بندی کریں تاکہ اس منصوبے کو جلد اَز جلد عملی جامہ پہنا یا جاسکے۔ناظم سیاحت نے مقامی لوگوں اور اَفسران کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سیاحتی سہولیات کو مزید اِضافہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ سیاحوں کی سہولیت ہو۔اُنہوں نے مشہور سیاحتی ریزورٹ ویری ناگ کا بھی دورہ کیا اور وہاں مختلف محکموں کے اثاثوں کی دیکھ ریکھ کے کاموں کا معائینہ کیا ۔اُنہوں نے اثاثوں کی مناسب دیکھ ریکھ کی ہدایت دی۔بعد میں ڈاکٹر جی این ایتو نے کولگام ضلع کا دورہ کیا او رمختلف محکموں کے اثاثوں اور ان میں سے کئی کئے گئے کاموں کا معائینہ کیا۔ناظم سیاحت کے ہمراہ محکمہ سیاحت کے اَفسران اور اِنجینئران اور ضلعی اِنتظامیہ کے دیگر اَفسران بھی موجود تھے۔