رواں سال کے دوران میڈیاسے وابستہ دو افراد کو PSA کے تحت حراست میں لیا گیا :نتیا نند رائے
سرینگر//امور داخلہ کے وزیر مملکت نتیا نند رائے نے بدھ کو پارلیمنٹ کو مطلع کیا کہ جموں و کشمیر کو ایک مناسب وقت پر ریاست کا درجہ دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں امن و امان کی بحالی اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے انٹرنیٹ خدمات کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس ) کے مطابق راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں انہوں نے کہا کہ حد بندی کمیشن نے 14مارچ اور 05 مئی کو جموں و کشمیر کے پارلیمانی اور قانون ساز اسمبلی حلقوں کی حد بندی کے احکامات کو مطلع کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر حکومت نے مطلع کیا ہے کہ حد بندی کمیشن کی رپورٹ کے خلاف کوئی قابل ذکر احتجاج نہیں ہوا، تاہم مختلف سیاسی جماعتوں نے رپورٹ پر مختلف خیالات کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ انتخابات کرانے کا فیصلہ الیکشن کمشن آف انڈیا کے حد اختیار میںہے، ” وزیر نے کہاجبکہ حد بندی کمیشن نے 2011کی مردم شماری کے اعداد و شمار اور حد بندی ایکٹ کے سیکشن 9(1)(a) کے تحت طے شدہ معیار کی بنیاد پر جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے کی حد بندی کی مشق کی تھی۔ 2002 تنظیم نو ایکٹ، 2019کی دفعہ 60(2)(b) کے ساتھ پڑھا گیاَانہوں نے کہا کہ کمیشن نے ان جغرافیائی علاقوں کی نمائندگی پر بھی غور کیا ہے جن کی بین الاقوامی سرحد پر حد سے زیادہ دور دراز ہونے یا ناگوار حالات کی وجہ سے ناکافی مواصلات اور عوامی سہولیات کی کمی ہے۔انہوں نے کہا، “جموں خطہ اور کشمیر کے علاقے کے لیے بالترتیب 37 اور 46 اسمبلی نشستوں کی پچھلی تعداد کے مقابلے، حد بندی کمیشن نے جموں خطے کے لیے 43 اور کشمیر کے علاقے کے لیے 47 نشستوں کو مطلع کیا ہے۔ادھرراجیہ سبھا میں ایک اورسوال کے تحریری جواب میں نتیا نند رائے نے کہا کہ5اگست 2019کی آئینی تبدیلیوں کے بعد امن و امان اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانیکیلئے جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ خدمات کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا۔اْنہوں نے کہا، ‘‘تاہم، انٹرنیٹ خدمات کو مرحلہ وار طریقے سے بحال کیا گیا تھا۔ فی الحال جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ خدمات پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ ایک قانون نافذ کرنے والے ادارے کے طور پر، پولیس کا فرض ہے کہ وہ کسی بھی ایسے شخص کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کرے ،جو ملک کی سلامتی اور خودمختاری کو نقصان پہنچانے والی ایسی سرگرمیوں میں ملوث پایا جائے’’۔انہوں نے جموں و کشمیر حکومت سے فراہم کردہ جانکاری کے مطابق ، کہا کہ رواں سال کے دوران میڈیا تنظیموں سے وابستہ دو افراد کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔رائے نے کہا، ‘‘ہنگامی حالات کے دوران، ٹیلی کام سروسز کی عارضی معطلی (عوامی ایمرجنسی یا پبلک سیفٹی) رولز، 2017 کے تحت، مجاز اتھارٹی کے ذریعہ انٹرنیٹ خدمات کی عارضی معطلی کے احکامات، جموں و کشمیر حکومت کی سرکاری ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے گئے ہیں ۔










