محکمہ جیالوجی اینڈ مائنگ مافیا کیخلاف کاروائی کرنے میں ناکام،لوگوں کاالزام
ہندوارہ//شمالی قصبہ کے ہندوارہ کیباکھی آ کر میں نالہ تالری میں غیر قانونی طور پر جے سی بی لگاکر ریت اور باجری نکالی جارہی ہے جس کے نتیجے میں اس نالہ میں جگہ جگہ پر گہرے کھڈے ہوگئے ہیں جس سے انسانی جانوں کا گزرنا خطرہ لاحق بن گیا ہے۔اس نالہ میں غیر قانونی کان کنی جاری رہنے پر مقامی لوگوں نے سرکاری بے عملی کی مذمت کی ہے۔جے کے اینا یس نامہ نگار جاوید میر کے مطابق ہندوارہ قصبہ کے باکھی آ کر کے باشندوں نے منگل کے روز علاقے میں غیر قانونی کان کنی کو روکنے کے لیے حکام کی مبینہ غفلت شعاری پر سخت ناراضگی کا اظہار کیاہے۔ ایک مقامی وفد نے خبرنگار کو بتایا کہ بھاری مشینری سے مقامی نالے سے ہر رات معدنیات کو لوٹ رہی ہے اور متعلقہ محکمے اسے روکنے کے لیے کچھ نہیں کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ محکمہ جیالوجی اورمائنگ کو بارہا مطلع کیا گیالیکن وہ سرگرم مافیا کے خلاف کوئی ٹھوس کارروائی کرنے میں ناکام رہیہیں۔ مقامی لوگوں نے یہ بھی دعویٰ کیا ہیکہ جو لوگ نالے سے غیر قانونی طور پر ریت اور باجری نکال رہے ہیں انہوں نیوہ اسی گاؤں میں مواد کو ذخیرہ کر رکھا ہے جس سے عام لوگوں کو تکلیف ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ندی میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے آس پاس کے علاقوں کے مقامی لوگوں کو اپنے دھان کے کھیتوں کو سیراب کرنے کے لیے کافی مشکلات اٹھانے پڑتے ہیں۔مقامی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ اورمحکمہ جیالوجی اینڈ مائنگ سے مطالبہ کرتے ہوئے ہوئے کہاکہ وہ اس سرگرم مافیا کے خلاف کارروائی شروع کریں۔اس حوالے سیمحکمہ جیالوجی اینڈ مائننگ کے ایک اہلکار نے خبرنگار کو بتایا کہ یہ مسئلہ پہلے ہی ان کے نوٹس میں لایا جا چکا ہے۔جس کیبعدہم نے کچھ دن پہلے اس جگہ پرریت اور باجری سے لدے ہوئے 2 ٹریکٹربھی ضبط کیے ہیں۔










