beams

جموں وکشمیر میں عوام الناس کی زندگی کو آسان بنانے کیلئے ڈیجیٹل اقدامات شروع

سری نگر//جموںوکشمیر اگست 2019ء سے ترقی کی راہ پر گامزن ہواہے جس میں لوگوں کی زندگی کو آسان بنانے کے لئے اِنفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے تمام شعبوں میں تبدیلی کے اقدامات شروع کئے گئے ہیں۔ایسا ہی ایک اِصلاحی اقدام ’’ بجٹ اسٹیمیشن اینڈ ایلوکیشن مانیٹرنگ سسٹم ( بی اِی اے ایم ایس ) ‘‘ ہے ۔ اِس نے جموںوکشمیر کے شہریوں کو یہ اِختیار دیا کہ وہ اَپنے علاقوں میں جاری کاموں کی بروقت نگرانی کریں۔اِنتظامیہ نے اِس سلسلے میں اِختراعی اِقدامات کو کامیابی سے عملایا ہے جس میں بی اِی اے ایم ایس ، جے اینڈ کے پے سسٹم کے ذریعے آن لائن بِل جمع کرنا، لازمی اِنتظامی منظوری ، تکنیکی پابندیاں او راِی ۔ ٹینڈرنگ ، ڈیجیٹل ادائیگیاں، جی ایف آر ، جی اِی ایم اور متعلقہ اقدامات شامل ہیں جس سے مالیاتی اِداروں کو بہت مدد ملی ہے ۔ جموںوکشمیر کے نظام ملک کے کسی بھی دوسرے ترقی پذیر مالیاتی نظام کے مساوی ہوں گے ۔بیک ٹووِلیج ، ڈسٹرکٹ کیپکس ، یوٹی کیپکس او رجے کے آئی ڈی ایف سی کے تحت مکمل ہونے والے پروجیکٹوں سے متعلق پِکٹوریل اِی۔ کمپینڈیم کی اشاعت شہریوں کے ساتھ منسلک ہونے کے لئے حکومت کے عزم کی وسیع پیمانے پر عکاسی کرتی ہے۔اِسی طرح موبائل ایپلی کیشن ’’ ستارک ناگرک‘‘ اور جے اینڈ کے اینٹی کورپشن بیورو کا ڈیپارٹمنٹل ویجی لنس آفیسرز پورٹل شفاف ، ذمہ دار اورجوابد ہ طرزِ حکمرانی کو یقینی بنانے کے لئے ایل جی اِنتظامیہ کے جامع اقدامات میں سے ایک ہے ۔ایک آفیسر نے کہا کہ رشوت کے بارے میں معلومات موبائل ایپلی کیشن بغیر کسی رُکاوٹ کی سہولیت فراہم کر رہی ہے اور شہریوں کو آسانی اور موبائلٹی کے ساتھ اَپنی شکایات پیش کرنے کے قابل بناتی ہے ۔کو ئی بھی شہری جس کے پاس اینڈرائیڈ پر مبنی ڈیوائس ہے وہ پلے سٹور سے ایپلی کیشن ڈائون لوڈ کرسکتا ہے ۔ شکایت کے اِندراج کے وقت ایک منفردشناختی نمبر الاٹ کیا جاتا ہے جسے بعد میں شکایتی صورتحال کا پتہ لگانے کے لئے اِستعمال کیا جاسکتا ہے۔اِسی طرح ڈیپاٹمنٹل ویجی لنس اَفسران ( ڈی وِی او ) پورٹل کو مختلف محکموں کے ڈی وِی اوز کے ساتھ ایک آن لائن کمیونکیشن چینل کو فعال کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ بعض صورتوں میں شکایات جاری کاموں ، موجودہ بھرتیوں اور معاہدوں کے خلاف ادائیگیوں وغیرہ سے متعلق ہوتی ہیں۔ ان معاملات کو ڈی وِی اوز کو بھیجنے سے خلاف ورزیوں اور کوتاہیوں کو فوری طور پر دُور کیا جاسکتا ہے اور سرکاری خزانے کو ہونے والے نقصان کو روکا جاسکتا ہے ۔حکومت نے پی ایس جی اے کے تحت خدمات کے بارے میں ضلع ترقیاتی کمشنروں کو ہدایات جاری کی ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ شہریوں کو تمام خدمات مقررہ مدت کے اَندر دستیاب کی جائیں۔ اِن خدمات کی پی ایس جی اے ٹائم لائنز کو آن لائن پورٹل کے ساتھ مربوط کیا جارہا ہے اور مطلع شدہ ٹائم لائنز کے اَندر خدمات فراہم کرنے میں کسی بھی ڈیفالٹ کی نگرانی محکموں سے کی جاتی ہے تاکہ جان بوجھ کر غفلت کے کمیشن کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔اراضی کے ریکارڈ کی دیکھ ریکھ اور دیکھ ریکھ میں شفافیت ایک ایسا شعبہ تھا جس میں فوری مداخلت کی ضرورت تھی ۔ اِس سمت میں ’’ آپ کی زمین آپکی نگرانی ‘‘ ایک اہم اِنٹرونشن ہے ۔ اِس سے قبل شہریوں کے لئے اَپنے ریونیو ریکاردز کی آن لائن حالت دیکھنے یا اِس کی نگرانی کرنے کا کوئی طریقۂ کار دستیاب نہیں تھا۔ انہیں اراضی کے ریکارڈ کی ایک نقل ( جمعبندی یا کھسرہ گردواری ) حاصل کرنے کے لئے ایک جگہ سے دوسری جگہ جانا پڑا۔’’ آپ کی زمین آپکی نگرانی ۔ لینڈ ریکارڈ اِنفارمیشن سسٹم کا آغاز 22 ؍ اکتوبر 2021ء کولیفٹیننٹ گورنر نے کیا تھا۔ اِس نظام کے تحت عوامی صارفین اَب سی آئی ایس پورٹل ۔ http://landrecords.jk.gov.in/ پرآن لائن سکین شدہ ڈیٹا کی کاپیاں تلاش کر دیکھ سکتے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے کہا کہ یہ اقدام لینڈ ریکارڈ سسٹم تک آسان آن لائن رَسائی کو آسان بنائے گا ۔ اِس طرح لینڈ ریکارڈ میں ہیر ا پھیری کو کم کرے گااور ریونیو دفاتر کی کارکردگی میں خاطر خواہ بہتری آئے گی۔یہ پہل ڈیجیٹل اِنڈیا لینڈ ریکارڈ ز ماڈرنائزیشن پروگرام ( ڈی آئی ایل آر ایم پی ) کا ایک حصہ ہے ۔ ڈیجیٹل اِنڈیا لینڈ ریکارڈز مادرنائزیشن پروگرام ( ڈی آئی ایل آر ایم پی ) لینڈ ریکارڈ سسٹم تک آن لائن رَسائی کو بہتر بنانے اور لینڈ ریکارڈ میں ہیرا پھیری کو روکنے کے لئے شروع کیا گیا تھا جس سے خدمات کا معیار سب رجسٹرار دفاتر اور تحاصیل مین زیادہ مؤثر اور شفاف بنایا گیا ہے ۔محکمہ ریونیو کے عوامی معاملات میں شفافیت کو مزید فروغ دینے کے لئے لوگوں کو پاس بُک جاری کرنے کا ایک طریقۂ کار وضع کیا گیا ہے جس میں ان کی تمام قانونی اراضی کے بارے میں معلومات موجود ہیں۔