سرینگر //جموں و کشمیر حکومت تمام محکموں میں شفاف کاغذی کام کرنے کے کلچر کو اپنانے کے ساتھ عوامی خدمات کی فراہمی کے نظام میں رسائی اور جوابدہی کو فروغ دے رہی ہے ۔ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے زمرے میں جموں اور کشمیر کا پہلی بار این ای ایس ڈی اے میں جائیزہ لیا گیا اور اس نے چھ شعبوں کیلئے تمام یو ٹیز میں سب سے زیادہ اسکور کیا ۔ جموں و کشمیر کو تقریباً 90 فیصد کی مجموعی تعمیل کے ساتھ یہ مقام حاصل کرنے کیلئے سراہا جا رہا ہے ۔ جموں و کشمیر گُڈ گورننس انڈیکس رکھنے والا ملک کا پہلا یو ٹی بن گیا اور اس سال جنوری میں اپنے 20 اضلاع کیلئے ضلعی گُڈ گورننس انڈیکس شروع کرنے والا پہلا یو ٹی تھا ۔ جموں و کشمیر میں دو سیکرٹریٹوں کا کام ای ۔ آفس کی وجہ سے ممکن ہوا اور اس نے سرینگر اور جموں کے دو دارالحکومتوں کے درمیان فائلوں کے 300 سے زیادہ ٹرکوں سے بھرے سالانہ دربار اقدام کو ختم کر دیا ۔ اس سے سالانہ 200 کروڑ روپے کی بھی بچت ہوئی اور جموں اور سرینگر میں بالترتیب فائلوں کو ترتیب دینے کیلئے چھ ہفتوں کے کسی سرکاری وقفے کے بغیر پورے یو ٹی میں بلا تعطل کام کا کلچر شروع ہوا ۔ ای ۔ آفس کو اپنانے سے جموں اور سرینگر دونوں سیکرٹریٹوں کو بیک وقت چلانے کے قابل بنایا گیا ہے اور یہ دربار تحریک کے عمل سے متعلق سب سے بڑی اصلاحات میں سے ایک ہے ۔ ریاستی پورٹلز کے جائزے میں کیرالہ سب سے آگے نکلا اور نیسڈا 2021 میں تمل ناڈو ، جموں و کشمیر اور اترپردیش کی پیش رفت بھی قابل ستائش تھی ۔ سروس پورٹلز میں راجستھان ، پنجاب ، جموں و کشمیر اور میگھالیہ درجہ بندی میں سرفہرست ہیں ۔ جموں و کشمیر حکومت جوابدہی کو فروغ دے رہی ہے اور اس نے تمام محکموں میں ایک آسان ، جوابدہ ، موثر اور شفاف کاغذ کے بغیر کام کرنے کا کلچر ای ۔ آفس کو اپنانے کے ساتھ عوامی خدمات کی فراہمی کے نظام کو بڑھایا ہے ۔ ای ۔ آفس ڈسپوزل /فائلوں کو اٹھانے میں جموں و کشمیر یو ٹیز میں پہلے نمبر پر ہے ۔ فی الحال 180 سروسز آن لائین ہیں اور فیڈ بیک میکانزم سے منسلک ہیں ۔ تمام ایچ او ڈیز کو ای ۔ آفس پورٹل پو لایا گیا ہے جبکہ جے کے ایڈمنسٹریٹو سروسز ( جے کے اے ایس ) افسران کی ’’ سالانہ کارکردگی رپورٹس ‘‘ کو ایس پی اے آرآر او ڈبلیو پورٹل پر آن لائین موڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ مزید براں جے اینڈ کے مربوط شکایات کے ازالے اور نگرانی کا نظام ( جے کے آئی جی آر اے ایم ایس ) شہریوں کو ان کی شکایات کے ازالے کیلئے 7X24 پلیٹ فارم فراہم کرنے کیلئے ایک ای ۔ گورننس اقدام کے طور پر تیار کیا گیا ہے ۔ جے کے جی آر اے ایم ایس پورٹل کو مرکزی حکومت کے مرکزی عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام ( سی پی جی آر اے ایم ایس ) کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے ۔










