سبینہ راتھر نے 98فصیدی نمبرات حاصل کرکے مثال قائم کی
سرینگر / / سینٹرل بورڈ آف سکینڈری ایجوکیشن( سی بی ایس ای) کی دسویں جماعت کے نتائج گزشتہ روز منظر عام پر آئے جس میں صوبہ جموں کے مختلف علاقوں میں قائم تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ نے شاندار کامیابی حاصل کر کے اپنا ،اپنے والدین اور سکول کا نام روشن کیا ۔کشمیر پریس سروس نمائندہ محمد بشارت کے موصولہ اطلاعات کے مطابق کوٹرنکہ سے تعلق رکھنے والی سنینہ راتھر نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوے 98% فصید نمبرات حاصل کر کے اپنے والدین ، اساتذہ اکرام اور علاقہ کا نام روشن کیا ہے اور ایک مثال قائم کی ۔امتیازی پوزیشن کے ساتھ کامیابی حاصل کرنے پر سنینہ راتھر اور ان کے والدین کو رشتہ داروں ،اساتذہ اکرام اور سہلیوں کی جانب سے مبارکبادی پیغامات مل رہے ہیںاور بہترین کارکردگی پر خوشی کا مظاہرہ بھی کیا جا رہا ہے ۔سنینہ راتھر کی اس قابل قدر اور قابل سراہنا کامیابی پر اس کواور اس کے والدین کے ساتھ دوسرے لوگوں کے علاوہ بلاک ڈیولپمنٹ کونسل کے چیر مین جاوید اقبال چوہدری ، ضلع ترقیاتی کونسل کی ممبر شازیہ کوثر، معروف سماجی کارکن مختار نواب ، محمد کبیر راتھر، ندیم احمد میر زون صدر ٹیچر ایسوسی ایشن کوٹرنکہ شکیل احمد بٹ نے بھی مذکورہ طالبہ کی کامیابی پر زبر دست خوشی کا اظہار کیا ہے اور اس کو و ان کے والدین کو مبارکباد دی ۔










