جانباز پورہ بارہمولہ میں چھاپہ،3جواری دائو پر لگی رقم سمیت گرفتار

چھتہ بل سری نگر کے لاپتہ شہری کی پُراسرارموت کامعمہ حل

2ملزمان گرفتار،مقدمہ باضابطہ طورپردرج ،SDPO مہاراج گنج کی سربراہی میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل

سری نگر//سری نگرپولیس نے چھتہ بل سری نگرکے ایک لاپتہ شہری کی پُراسرارموت کی گتھی کو3دنوںمیںسلجھاتے ہوئے 2ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جبکہ اس معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات کیلئے ایس ڈی پی ائو مہاراج گنج کی سربراہی میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔پولیس نے کہاکہ پولیس مارٹم رپورٹ کی بنیاد پر درج کیس میں مزید دفعات کااضافہ کیا جائیگا۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس نے جمعہ کو وسطی کشمیر کے ضلع سری نگر میں شمیم علی کی موت کے معاملے میں2 افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔ایک بیان میںپولیس نے کہا کہ شمیم علی ناتھ ولد علی محمد ناتھ ساکنہ ویر چھتہ بل سری نگر5 جولائی سے لاپتہ تھا، بعد ازاں اس کی نعش19جولائی کو سری نگر کے سنگم علاقے سے برآمد ہوئی۔پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ اس کے بعد پولیس تھانہ سنگم میں سی آر پی سی کی دفعہ 174 کے تحت تفتیش کی کارروائی شروع کی گئی۔ متوفی کی نعش کا پوسٹ مارٹم ڈاکٹروں کی ٹیم نے کیا اور طبی قانونی کارروائیوں کے بعد متوفی کی نعش کو آخری رسومات کے لئیکے حوالے کر دیا گیا۔تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ متوفی کو2 افراد50سالہ عاشق وانی ولد غلام وانی ساکن چھتہ بل سری نگر اور 51سالہ فیاض احمد میوہ فرش ولد عبدالعزیز میوفورش ساکنہ سرنال، اننت ناگ نے ذہنی اور جسمانی طور پر ہراساں کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ متوفی اور دونوں کے درمیان کچھ مالی معاملات تھے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ دونوں ملزمان نے 5 جولائی کو متوفی کے لاپتہ ہونے کی تاریخ کو کچھ قرض کی وجہ سے ویرچھتہ بل علاقہ میں واقع متوفی کے رہائشی مکان کو غیر قانونی طور پر تالا لگا دیا تھا۔صفاکدل پولیس اسٹیشن کو اطلاع ملتے ہی گھر اور تالا کھول دیا گیا ہے۔پولیس نے مزید کہاکہ دستیاب زبانی اور تکنیکی شواہد کی بنیاد پر، تفتیشی کارروائی کو ایف آئی آر نمبر کے تحت رسمی مقدمے میں تبدیل کر دیا گیا، پولیس اسٹیشن صفاکدل میں ایف آئی آرزیرنمبر137/2022زیر دفعات آرپی سی452,427،452اور506کے تحت کیس کی کارروائی کوآگے بڑھایا گیا۔پولیس نے بتایاکہ دونوں ملزمان عاشق وانی اور فیاض احمد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ڈی پی ائو مہاراج گنج سری نگر، محمد فاروق بٹ( جے کے پی ایس) کی سربراہی میں ایک ایس آئی ٹی اس معاملے میں گہرائی سے تحقیقات کیلئے تشکیل دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ، کچھ ایف ایس ایل رپورٹس کا انتظار ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے نتائج کی بنیاد پر کیس میں قتل، شواہد کو تباہ کرنے اور دیگر متعلقہ سیکشنز جیسے دیگر سیکشنز کا اضافہ کیا جائے گا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سری نگر پولیس شہریوں کو یقین دلاتی ہے کہ کسی بھی جرم کا سراغ نہیں لگایا جائے گا اور تفتیش کے تمام جدید ذرائع کو ایسے جرائم کا پتہ لگانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔