سری نگر//جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے قاضی گنڈ اور پہلگام علاقوں میں جمعہ کو2 الگ الگ واقعات میں2افرادکی لاشیں برآمد کی گئیں۔قاضی گنڈ کے نوسو بدرا گنڈ علاقے میں ایک شخص کی نعش ملی، جبکہ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے پہلگام میں بھی جمعہ کو ایک نامعلوم شخص کی نعش ملی۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق قاضی گنڈ کے نوسو بدرا گنڈگاؤں میں کچھ مقامی لوگوں نے ایک شخص کی نعش دیکھی، جس کی پولیس کو اطلاع دی گئی۔ذرائع نے بتایاکہ پولیس کی ایک ٹیمفوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اورنعش کواپنی تحویل میں لے لیا۔ اس شخص کی شناخت سجاد حسین لون ولد الطاف حسین لون ساکنہ سانگراں قاضی گنڈ کے طور پر ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے نعش کاپوسٹ مارٹم کرانے کے بعدمعاملہ درج کرکے مزیدتحقیقات شروع کردی ہے جبکہ قانونی وطبی لوازمات کے بعدمتوفی شخص کی میت آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے لواحقین کے سپردکی گئی ۔اُدھر ہلگام میں بھی جمعہ کو ایک نامعلوم شخص کی نعش ملی۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ پہلگام کے بٹہ کوٹ علاقے کے قریب رافٹنگ پوائنٹ پر ایک اور نامعلوم شخص کی نعش ملی ،اوراسکی اطلاع ملتی ہی پولیس کی ٹیم وہاں پہنچ گئی اورنعش کواپنی تحویل میں لے لیا۔تاہم اسکی شناخت ابھی تک نہیں ہوئی ۔پولیس نے مزید کہا کہ نعش کی شناخت کی جا رہی ہے اورساتھ ہی مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔










