سرینگر / / چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج آن لائین بلنگ اینڈ پے منٹ سسٹم ۔ جے اینڈ کے پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ آن لائین منیجمنٹ سسٹم ( جے کے پی ڈبلیو ڈی او ایم ایس ) کو محکمہ کے اہم عمل کیلئے شروع کیا ۔ اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری ہاوسنگ اور شہری ترقی محکمہ ( ایچ اینڈ یو ڈی ڈی ) دھیرج گپتا ، پرنسپل سیکرٹری پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ ( پی ڈبلیو ڈی ) شلیندر کمار ، پی ڈبلیو ڈی کے تمام چیف انجینئرز ، سپرنٹنڈنٹ انجینئرز ، ایگزیکٹو انجینئرز ، این آئی سی ، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور دیگر متعلقین نے فزیکل اور آن لائین موڈ کے ذریعے شرکت کی ۔ شروع میں چیف سیکرٹری کو پی ڈبلیو ( آر اینڈ بی ) ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے سی ڈی اے سی اور جے اینڈ کے ای گورننس ایجنسی ، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ یونین ٹیر ٹری آف جے اینڈ کے کے اشتراک سے ای ۔ گورننس اقدام کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ ڈاکٹر مہتا نے پروجیکٹ کے دائرہ کار اور بلنگ اور اکاؤنٹنگ سیفٹی آڈٹ ایس او پیز وغیرہ میں عمل کے بہاؤ کے بارے میں دریافت کیا ۔ انہیں اہم خصوصیات جیسے آن لائین بل جمع کرنا ، ادائگیوں کی پروسیسنگ اور تقسیم اور اس کے بعد اے اے /ٹی ایس /معیار وغیرہ کے حوالے سے بلوں کی آن لائین تصدیق کے بارے میں بتایا گیا ۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ ٹھیکیداروں کو اب ان کی ادائیگی کی درخواستوں کی شفاف کاروائی کا یقین دلایا جائے گا جس سے یو ٹی میں کام کے کلچر کو بنیادی طور پر تبدیل کیا جائے گا اور ادائیگی کی درخواستوں میں سبجیکٹیوٹی کو نمایاں طور پر کم کیا جائے گا ۔ انہوں نے متعدد تجاویز کی تکمیل کرتے ہوئے مزید کہا کہ سسٹم میں ٹھیکیدار کے ڈلیوری پیٹرن اور ماضی کے ریکارڈ جیسی خصوصیات کو بھی شامل کیا جانا چاہئیے تا کہ بلنگ کے نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے ٹینڈر شدہ رقم ، الاٹ شدہ رقم اور کس کو الاٹ کیا گیا وغیرہ موجود ہوں ۔ اس پہل کیلئے محکمہ کی ستائش کرتے ہوئے ڈاکٹر مہتا نے کہا کہ او ایم ایس پی ڈبلیو ڈی کے کاموں کے بلنگ سسٹم میں شفافیت کی طرف ایک بہترین اور درست قدم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ قدم محکمے کے کام کو مزید ہموار ، موثر اور وقت کا پابند بنانے میں بہت اہم ثابت ہو گا ۔










