جموں و کشمیر نے 2019سے 2021تک جی جی آئی میں 3.7فیصد کا اضافہ درج کیا

سرینگر/ /گُڈ گورننس انڈیکس ( جی جی آئی ) 2021 نے اشارہ کیا ہے کہ جموں و کشمیر نے 2019 سے 2021 کی مدت کے دوران گُڈ گورننس انڈیکیٹرز میں 3.7 فیصد کا اضافہ درج کیا ہے ۔ گذشتہ 2 برسوں میں ڈی اے آر پی جی نے ای ۔ آفس کو اپنانے ، جے کے اے ایس افسران کیلئے صلاحیت سازی کے پروگراموں کے ساتھ ساتھ جے کے ۔ آئی جی آر اے ایم ایس کو ضلعی پورٹلز کے ساتھ انضمام کرنے میں حکومت جموں و کشمیر کے ساتھ کامیابی کے ساتھ تعاون کیا ہے ۔ ڈی اے آر پی جی نے جموں و کشمیر میں گُڈ گورننس کے طریقوں کی نقل پر تین علاقائی کانفرنسیں بھی منعقد کیں ۔ جموں و کشمیر کا ڈسٹرکٹ گُڈ گورننس انڈیکس عملی طور پر مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے مرکزی وزیر جتیندر سنگھ اور جموں و کشمیر کے لفٹینٹ گورنر منوج سنہا کی موجودگی میں جاری کیا ۔ یہ انڈیکس اگلی نسل کی انتظامی اصلاحات کیلئے وزیر اعظم کے اس وژن کو عملی جامہ پہنانے میں ایک اہم سنگ میل کی نمائندگی کرتا ہے ۔ کامرس اور انڈسٹری ، زراعت اور اس سے منسلک شعبوں ، پبلک انفراسٹرکچر اور یوٹیلیٹیز ، عدلیہ اور پبلک سیفٹی کے شعبوں میں زبردست کارکردگی دیکھی گئی ۔ کاروبار کرنے میں آسانی ، ٹیکس کی وصولی ، ہنر مندی کی تربیت ، دیہی بستیوں سے رابطہ ، خواتین کو اقتصادی بااختیار بنانے ، ہیلتھ انشورنس کوریج اور سب کیلئے ہاوسنگ میں نمایاں بہتری کی اطلاع ملی ۔ سزا کی شرح ، عدالتی مقدمات کے نمٹانے اور خواتین پولیس اہلکاروں کے تناسب میں بہتری آئی ہے ۔ سٹیزن سینٹرک گورننس سیکٹر نے ایک مضبوط کارکردگی دیکھی ۔ قومی سطح پر حکمرانی کی مضبوط کارکردگی کے اس پس منظر میں حکومت جموں و کشمیر کی جانب سے ضلعی سطح پر حکمرانی کو معیار بنانے کا اقدام کافی اہمیت کا حامل ہے ۔ ڈسٹرکٹ گُڈ گورننس انڈیکس نے ضلعی سطح پر مختلف گورننس مداخلتوں کے اثرات کی نشاندہی کرنے اور ٹارگٹڈ مداخلتوں کے ساتھ ضلعی سطح کی گورننس کو بہتر بنانے کیلئے مستقبل کا روڈ میپ فراہم کرنے میں مدد کی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق جموں و کشمیر کے پہلے ضلعی گُڈ گورننس انڈیکس میں سرفہرست ہے ۔ ڈوڈہ ضلع اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے اس کے بعد سانبہ ، پلوامہ اور سرینگر ہے ۔ یہ معیار ہر ایک اضلاع کے ذریعہ ڈیٹا اکٹھا کرنے ، اسکریننگ اور تصدیق کے سخت اور مضبوط عمل کے بعد اپنایا گیا ۔