جموں کشمیر میں بیس برسوں میں سڑک حادثات میں پچاس فیصدی اضافہ

کوکر ناگ اورراجوری میں سڑک حادثات ،ایک جاں بحق 6افراد زخمی ہسپتال منتقل

سرینگر//جنوبی کشمیر اننت ناگ ضلع کے کوکرناگ کے ناگام گاؤںاور جموں کے راجوری علاقے میں دو الگ الگ سڑک حادچار میں 1شخص ہلاک جبکہ 6دیگر زخمی ہوئے ہیں جن کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے کشمیر نیوز سروسکے مطابق اتوار کی صبح پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا ہے۔ناگام کوکرناگ میں ایک آٹو سڑک سے پھسل کر نہر میں گر گیا، اس حادثے میں ایک شخص، جس کی شناخت محمد حسین میر ولد محمد میر ساکن ناگام کے طور پر ہوئی ہے، شدید زخمی ہو گیا، اسے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔زرایع کے مطابق پولیس نے اس حادثے کے سلسلے میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے ٹھنڈا کشی علاقے میں مسافر بردار گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں پانچ مسافر زخمی ہوئے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اتوار کے روز ٹھنڈا کشی راجوری میں مسافر بردار گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک پر حادثے کا شکار ہوئی جس وجہ سے گاڑی میں سوار پانچ مسافر زخمی ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کیا گیا جہاں پر دو کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔