سری نگر// گزشتہ 36 گھنٹوں میں 6 یاتریوں اورایک مقامی ٹٹو والے کی موت واقعہ ہونے کے بعدرواں مرناتھ یاتراکے دوران مرنے والوں کی تعداد 49 ہوگئی۔جے کے این ایس کے مطابق 30جون سے جاری سالانہ امرناتھ یاترا 2022کے دوران گزشتہ36 گھنٹوں میں 6 یاتری اور ایک ٹٹو والے کی قدرتی وجوہات کی وجہ سے موت واقعہ ہو گئی، جس سے جاری یاترا میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد49 ہو گئی، جن میں 47یاتری اور2مقامی پورٹر وگھوڑے والے شامل ہیں۔30 جون کو شروع ہونے والی یاترا کے دوران اب تک47 یاتری اور 2 ٹٹوگھوڑے والے وپورٹراپنی جان گنوا چکے ہیں۔یادرہے 8 جولائی کوامرناتھ غار کے قریب آنے والے سیلاب میں 15 یاتری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے جبکہ تقریباً 55 افراد زخمی ہوئے تھے۔










