کووڈ کنٹرول احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور محفوظ رہیں ۔ چیف سیکرٹری کی عوام سے اپیل

سرینگر//کووڈ 19 کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج جموں و کشمیر کے لوگوں سے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور محفوظ رہنے کی اپیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ بیماری سے متاثر ہونے کا خطرہ مول لینے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا بہتر ہے ۔ ڈاکٹر مہتا نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ اس وائرس کو دوبارہ پھیلنے سے روکنے کیلئے اپنی کوششوں کی تجدید کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ مثبت معاملات میں تھوڑا سا اضافہ ہوا ہے لیکن خوش قسمتی سے اموات بہت کم ہیں ۔ ان حالات میں انہوں نے سب کو لازمی ایس او پیز کو نافذ کرنے کی تاکید کی جیسے کہ چہرے پر ماسک پہننا ، ہینڈ سینی ٹائیزر کا استعمال وغیرہ ۔ انہوں نے سب کو عمومی بھلائی کیلئے عوامی مقامات پر احتیاط برتنے اور محتاط رہنے کا مشورہ دیا ۔ چیف سیکرٹری نے لوگوں کو یہ بھی ترغیب دی کہ وہ احتاطی خوراک لیں جو بھی اہل ہو ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بڑے پیمانے پر ویکسی نیشن ہے جس نے پچھلی بار انسانی جانیں بچائی ہیں اور اس بار پھر لوگوں کو اپنی حفاظت اور تندرستی کیلئے مفت بوسٹر ڈوز لے کر سمجھداری کا مظاہرہ کرنا چاہئیے ۔ ڈاکٹر مہتا نے متعلقہ لوگوں کو آئی ای سی مہم شروع کرنے اور عوام میں بیداری پیدا کرنے کی بھی ہدایت دی ۔ انہوں نے ان سے کہا کہ وہ چوکس رہیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ وائرس بے قابو نہ ہو ۔ انہوں نے ان سے کہا کہ وہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھیں اور ساتھ ہی ساتھ اقدامات کریں ۔ انہوں نے یہ بھی اعتماد ظاہر کیا کہ پچھلی بار ہماری کارکردگی موثر تھی کیونکہ ہم نے صورتحال کو بدصورت موڑ نہیں لینے دیا ۔ ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس بار ہم سب مل کر ذمہ دار اور محتاط ہو کر اپنا اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اس ریکارڈ کو بہتر بنائیں گے ۔