بی ڈی او زچلڈارہ کیخلاف احتجاج،کئی الزام عائد کئے
ہندوارہ//بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایگزیکٹو ممبر کپوارہ راجہ نصراللہ نے اپنے کارکنان کے ہمراہ زچلڈارہ میں بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر زچلڈارہ کے خلاف زوردار احتجاج کرتے ہوئے بی ڈی او ہائی ہائی کے نعرہ دئیے۔جے کے این ایس نامہ نگار طارق راتھر کے مطابق مظاہرین نے بی ڈی او پر الزام لگایا کہ انہوں نے مستحق افراد کے ساتھ ناانصافی کرکے اثررسوخ والے افراد کو آئی اے وائی زمرے میں لایا ہے جو ایک سراسر غریب اور مستحق افراد کے ناانصافی ہے انہوں نے پلاک ڈیولپمنٹ آفس زچلڈارہ کے پورے سٹاف کا تبدلہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا راجہ نصراللہ نے اپنے کارکنان کے ہمراہ زچلڈارہ بلاک کے احاطے میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بلاک ڈیولمنٹ آفس زچلڈارہ میں افسر شاہی چل رہی ہے اور یہاں کے غریب عوام کی بات کوئی سنے والا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ زچلڈارہ راجوار کے کئی لوگ ایسے ہے جو ٹین کے شڈوں میں رہ رہے ہیں اور ان کو نا ہی اس زمرے میں لایا گیا ہے نہ ہی ان کی گھر تک کوئی ٹیم گئی ہے انہوں کہا اگرچہ کئی آئی اے وائی کیس بی ڈی او نے چھوڈ دیے ہیں لیکن ان ہی لوگوں کو اس زمرے میں لایا جن کے پاس رہنے کے لئے مکانات بھی ہے اور سمایادار بھی انہوں نے بی ڈی او اور اسکے عملے پر الزام لگایا کہ یہاں رشوت خوری چل رہی ہے اور اس بنیاد پر غریب لوگوں کو چھوڑ کر اثر رسوخ والے افراد کو آئی اے وائی دیا گیا۔ راجہ نصراللہ خان نے گورنر انتظامیہ اور ضلع انتظامیہ کپوارہ سے اپیل کی وہ اس معاملے میں زاتی مداخلت کرکے اس پر فوری طور کاروائی عمل میں لائی جائے اور اگر دو دن کے اندار ایسا نہیں ہواتو ہم تمام لوگ زچلڈارہ میں روڑ بند کرکے شدید احتجاج کرے گے۔ادھر بعد میں نائب تحصیلدار زچلڈارہ نے موقع پر آکر مظاہرین کو یقین دلایا کہ میں یہ مسئلہ حکام بالا تک پہنچا کر اس کا سدباب کرکے عام عوام کو ان کا حق دینے کے لئے کوشش کروں گا اس یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے اپنا احتجاج ختم کیا۔










