سرینگر//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے دھان کی پنیری اور فصلوں کو آبپاشی کی سہولیات نہ ملنے پر زبردست تشویش کا اظہار کیا ہے اور صوبہ کشمیر کے کاشت کار اور زمین دار نہایت پریشان اور مایوسی کے شکا رہوگئے ہیں کیونکہ اُن کو فصلوں کیلئے بھر پور آبپاشی سے سہولیات دستیاب نہیں رکھیں گئیںہیں۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ برسوں کے دوران گورنر انتظامیہ خصوصاً آبپاشی اور فلڈ کنٹرول محکموں نے آبپاشی نہروں اور کوہلوں کو یکسر نظر انداز کر رکھا ہے، جس کی وجہ سے کھیتوں کیلئے آبپاشی کی سہولیات نہیں دن بہ دن کم ہوتی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں وقت وقت پر آبپاشی نہروں اور کوہلوں کی ڈریجنگ، صفائی اور مرمت ہوا کرتی تھی اور کسانوں کو بھی آبپاشی کی سہولیات آسانی سے میسر رہا کرتی تھی لیکن گذشتہ کئی برسوں میں ایسا کوئی بھی عمل نہیں ہورہا ہے اور آبپاشی کے یہ ذرائع دن بہ دن سکڑتے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے کیساتھ جموں وکشمیر کی ایک بہت بڑی آبادی وابستہ ہے اور یہ شعبہ یہاں کی معیشت کا اہم ستون رہا ہے لیکن ایسا محسوس ہورہاہے کہ ایک منصوبہ بند سازش کے تحت اس شعبہ کو ختم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں اور اس شعبے سے وابستہ کسانوں اور کاشتکاروں کو محتاج بنانے کے منصوبے پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری محکموں کے غفلت شعاری نے شعبہ زراعت کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے، جو ایک لمحہ فکریہ ہے۔ مسعودی نے متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ وہ خواب غفلت سے جاگ کر جنگی بنیادوں پر دھان کی فصلوں کے کھیتوں کی آبپاشی کیلئے ٹھوس اقدامات کریں۔
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے سری نگر میں 80 ویں یوم آزادی کے موقعہ پر قومی پرچم لہرایا
اننت ناگ میں حب الوطنی اور جوش و جذبے کے ساتھ80 ویں یوم آزادی کی تقریبات کا اِنعقاد
جموںوکشمیر ریذیڈنٹ کمیشن نے 80واں یوم آزادی منایا
سیّد شکیل شان کو شاندار کارکردگی او رکثیر الجہتی خدمات کے اعتراف میں ’ایوارڈ آف ایکسی لینس‘ سے نوازا گیا
لیفٹیننٹ گورنر نے 80ویں یوم آزادی کے موقعہ پر لوک بھون میں قومی پرچم لہرایا
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے 80ویں یومِ آزادی کے موقعہ پر ’بلیدان سمبھ ‘ پر گل دائرے چڑھائے
جاوید رانا نے پونچھ میں قومی پرچم لہرایا
وزیر ستیش شرما نے 80ویں یوم آزادی کے موقعہ پر قومی پرچم لہرایا
بی او پی اِی اِی نے جموں او رسری نگر میں 80واں یوم آزادی منایا
ناصر اسلم وانی نے 80ویں یوم آزادی کے موقعہ پر ڈِی پی ایل کپواڑہ میں قومی پرچم لہرایا او رسلامی لی










