سری نگر// وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے سری نگر میں’بلیدان سمبھ‘ پر گُل دائرے چڑھا کر ان شہدأ کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے قوم کی خاطر اَپنی جانوں کا عظیم ترین نذرانہ پیش کیاجبکہ ملک اَپنا 80واں یومِ آزادی منا رہا ہے۔ اُنہوں نے یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور قوم کی خدمت میں اَپنی جانیں قربان کرنے والوں کے احترام میںکچھ دیرخاموشی اِختیار کی۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں و کشمیرنلین پربھات، اے ڈِی جی پی ہیڈ کوارٹرز ،صوبائی کمشنر کشمیر،سینئراَفسران، سیکورٹی اہلکار اور دیگر اَفراد موجود تھے۔










