ضلع اسپتال ہندوارہ میں وافر مقدار میں ریبز ویکیسن اور سیرم دستیاب
ہندوارہ//ہندوارہ قصبہ میں کتوں کی ہڑبونگ سے لوگوں کافی پریشان ہے گذشتہ ہفتے میں کتوں نے کئی افراد کو زخمی کردیا ہے جس وجہ سے لوگوں میں سخت تشویش کی کا لہر پائی جارہی ہے۔جے کے این ایس نامہ نگار طارق راتھر کے مطابق عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ کچھ ہفتوں سے کتوں کے حملے میں کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔بیشتر علاقوں کے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ اسپتال میں ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو یہ ویکسین بازار سے خریدنے پڑھ رہے ہیں اس حوالے جب نمائندے نے یہ معاملہ ضلع اسپتال ہندوارہ کے میڈیکل سپرٹنڈنٹ ہندوارہ ڈاکٹر نثار احمد وانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع اسپتال ہندوارہ میں ریبیز ویکسین کی کوئی کمی نہیں ہمارے اسپتال میں وافر مقدار میں ویکسین دستیاب ہے اور جتنے بھی میینے میں اس مریض کو ڈوز چاہئے وہ یہاں کراسکتے ہیں جس کے لئے انہیں کوئی پیسہ نہیں دینا ہے اور بلکل اچھے طریقے سے ان کا علاج بھی اچھے سے کیا جائے گا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا دورداز دیہاتی علاقوں میں کے ہیلتھ سنٹروں،سب سنٹروں میں اسلئے یہ ویکسین دستیاب نہیں رکھا جارہا ہے کیونکہ اس ریبرز ویکسین کیلئے بجلی کی کافی ضرروت ہوتی ہے کیونکہ اگر یہ ویکسین بنا فریج کے باہر رکھا جائے تو یہ ویکسین ایک ہی دن میں ختم ہوجاتا ہے وہ ویکسین کسی کام کا نہیں رہ جاتا یے تو اس وجہ سے اس ویکیسن کو ضلع اسپتال ہندوارہ میں ہی محفوظ کے ساتھ رکھا جاتا ہے ضلع اسپتال ہندوارہ میں ریبیز ویکسین کی کوئی کمی نہیں ہے جس کو بھی اس کی ضرورت پڑجائے اسپتال سے رابطہ کرسکتے ہیں انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کئی بھی اگر کتوں نے کسی انسان کو کاٹا ہو وہ باہر بازار سے نہیں ضلع اسپتال ہندوارہ آکر یہ ویکسین سے لیں۔۔










