ایک ہلاک 3دیگرغیر کشمیری زخمی حملہ آور کی تلاش تیز
بارہمولہ//شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ملی ٹینٹوں نے علاقے میں حال میں کھولے گئے شیرب کی دکان پر ایک ہتھ گولہ پھینکا ہے جو زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ3دیگرافراد شدید زخمی ہوئے ہیںجن کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیابتایا جاتا ہے کہ چاروں افراد غیر کشمیری ہیں اس دوران علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش تیز کر دی گئی ہے ۔ کشمیر نیوز سروس کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں کے دیوان باغ علاقے میں منگی کی رات قریب8:40منٹ پر نا معلوم بندوق برداروں نے حال ہی میں کھولے گئے ایک شیراب کی دکان پر ایک ہیتھ گولہ پھینکا گیا ہے جو زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا ہے جس کے نتیجے میں یہاں4افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں بعد میں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا ہے۔ذرائع نے زخمی افراد کی شناخت رنجیت سنگھ ولد کرشن سنگھ ساکن راجوری موقعے پر ہی ہلاک ہوا ہے جبکہ دیگر تین زخمی افراد کی شناخت گوردن سنگھ ولد گوجندر سنگھ ساکن کٹھوعہ،گوند سنگھ ولد گردیو سنگھ ساکن راجوری،اور روی کمار ولد کرتار چند ساکن کٹھوعہ کے طور کی گئی ہے اس دوران واقعے کے بعد پولیس اور فورسز نے علاقے میں پہنچ کر زخمی افراد کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا جبکہ علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش تیز کر دی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ شراب کی دکان حال ہی میں کھول دی گئی تھی ۔










