bungus valeey

وادی بنگس کی طرف گاڑیوں کی آمد و رفت پر روک

بارڈر روڈ آرگنائزیشن نے جاری کی ایڈوائزری

ہندوارہ//99آر سی سی بارڈر روڈ آرگنائزیشن نے بدھ کو عام لوگوں کے لئے ایڈوائزری جاری کی کہ وہ ماور اور چوکیبل کے دونوں طرف نامکمل سڑک کی وجہ سے گاڑیوں کے ذریعے بنگس کا دورہ نہ کریں۔ جے کے این ایس نامہ نگار طارق راتھر کے مطابق حکام نے بدھ کوبتایاکہ سڑکیں ابھی تک مکمل نہیں ہوئی ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم دیکھتے ہیں کہ کئی گاڑیاں وسٹروں کے ساتھ بنگس میں آتی جاتی ہیں لیکن سڑکوں کی حالت ٹھیک نہیں ہے، انہوں نے کہا ہم سڑکوں کو مکمل کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں، تعمیراتی کام کے تحت گاڑیوں کی آمدورفت میں رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں اور مسائل پیدا ہو رہے ہیں اس لیے ہم کام نہیں کر سکتے۔ گاڑیوں کے رش کی وجہ سے آسانی سے اور کسی بھی ناخوشگوار کا سبب بن سکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم ٹرانسپورٹ یونینوں، گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیوروں سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ ماور اور چوکیبل دونوں طرف سے بنگس کی طرف گاڑیوں کی نقل و حرکت کو روکنے کے لیے ہمارے ساتھ تعاون کریں تاکہ ہم بروقت اسی سڑک کی تعمیر میں پیش رفت کر سکیں۔ امید ہے کہ سڑک جلد مکمل ہو جائیں گی اور مکمل ہونے کے بعد سڑک کو کھول دیا جائے گا تب لوگ آسانی سے بنگس جاسکتے ہیں۔