missing

شوپیاں سے 23سالہ انجینئرنگ کا طالب علم 4دنوں سے لاپتہ

بازیابی میں مددکریں ،عوام اورپولیس حکام سے اہل خانہ کی اپیل

شوپیان//ضلع شوپیاں کے زرمرگ زینہ پورہ علاقے کا رہنے والے توصیف احمد بٹ نامی انجینئرنگ کا طالب علم اپنے گھر سے لاپتہ ہو گیاہے۔جے کے این ایس کے مطابق میڈیا رپورتس میںتوصیف احمد کے خاندانی ذرائع کاحوالہ دیتے ہوئے یہ انکشاف کیاگیاہے کہ بی ٹیک پانچویں سمسٹر کاطالب علم توصیف احمدولد ، غلام نبی بٹ ساکنہ زرمرگ زینہ پورہ شوپیان، اتوار کی صبح اپنے گھر سے نکلا اور اس کے بعد سے واپس نہیں آیا۔انہوںنے بتایاکہ توصیف گھروالوں کوکچھ بتائے بغیر گھر سے چلا گیا اور اس کے بعد سے اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔گھر والوں نے شروع میں سوچا کہ توصیف اپنے دوستوں کے ساتھ پکنک منانے نکلا ہے۔ انہوںنے بتایا کہ جب وہ رات گئے تک وہ واپس گھرنہیں آیا تو ہم نے اسے فون کیا تاہم اس وقت سے اس کا فون بند موڈ پر ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 23 سالہ لاپتہ نوجوان کا سراغ لگانے میں ان کی مدد کریں۔اہل خانہ نے ایس پی شوپیاں، ایس ڈی پی او زینا پورہ اور ایس ایچ او زینا پورہ سے بھی اپیل کی کہ وہ انجینئرنگ کا طالب علم توصیف احمد کی گمشدگی کا نوٹس لیں اور ان کے لاپتہ بیٹے کا پتہ لگانے میں ان کی مدد کریں۔