بی ایس ایف کی فائرنگ کے بعد واپس چلا گیا ، جنگلات میں تلاشی آپریشن جاری
سرینگر//بی ایس ایف نے جموں کے ارینہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے قریب پاکستانی ڈرون کی نقل و حرکت کے بعد اس پر فائر کئے جس کے بعد ڈرون واپس چلا گیا ۔ ندا نیوز نیٹ ورک کو اس ضمن میںملی تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب بی ایس ایف اہلکار وں نے بین الاقوامی سرحد پر ارنینہ سیکٹر میںپاکستانی ڈورن دیکھا جس کے بعد انہوںنے ڈرون پر فائرنگ کی اور بعد میں ڈرون پاکستانی جانب واپس چلا گیا ۔ انہوننے کہا کہ ڈورن کے واپس جانے کے ساتھ ہی سرحد کے قریب تلاشی کارورائیاں بڑے پیمانے پر شروع کر دی گئی تاہم کسی بھی مشکوک چیز کو بر آمد نہیںکیا گیا اور نہ ہی کوئی قابل اعتراض مواد ابھی تک بر آمد ہوا ۔ بی ایس ایف کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل جموں فرنٹیئر ایس پی سندھو نے کہا’’پاکستان کی جانب سے ایک ڈرون کو شام 7.25 بجے ارنیہ کے علاقے میں پلک جھپکتے ہوئے ہندوستان کی طرف آتے دیکھا گیا۔‘‘انہوں نے کہا کہ الرٹ بی ایس ایف کے دستوں نے ڈرون کو ہندوستانی حدود میں داخل ہونے کے فوراً بعد مار گرانے کے لیے تقریباً آٹھ راؤنڈ فائر کیے لیکن وہ واپس اڑنے میں کامیاب ہوگیا۔سندھو، جو بی ایس ایف نے کہا کہ پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے کہ ڈرون کے ذریعے کوئی چیز نہ گرائی ہو۔










