زوجیلا//سری نگر،لیہہ قومی شاہراہ پر انڈیا گیٹ زوجیلا کے قریب اتوارکی صبح ایک تیل ٹینکر سڑک سے پھسل جانے کے نتیجے میں گہری کھائی میں جاگرا جسکے باعث ٹینکر کاڈرائیور اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایاکہ ایک تیل ٹینکر زیررجسٹریشن نمبرPB08CP-0866جو سری نگر سے کرگل جا رہا تھا ، انڈیا گیٹ زوجیلا کے قریب ڈرائیور کے قابو سے باہرہوکر سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گرا ،جسکے نتیجے میں ٹینکر کے پرخچے اُڑ گئے اوراس کاڈرائیور موقعہ پرہی لقمہ اجل بن گیا۔ پولیس نے بتایا کہ اطلاع ملنے کے فوراً بعدپولیس تھانہ سونہ مرگ کی ایک ٹیم اور پی ایچ سی سونمرگ کی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچی اور بڑے پیمانے پر بچائو آپریشن شروع کیا۔مشترکہ نے گہری کھائی سے متوفی ڈراائیورکی نعش برآمد کی ۔حکام نے بتایا کہ نعش کو مزید طبی قانونی کارروائیوں کیلئے پرائمری ہیلتھ سینٹر سونہ مر گ سونمرگ منتقل کیاگیا۔متوفی ڈرائیور کی شناخت مظفر اقبال ولد محمد اقبال ساکنہ کیول بدھل ضلع راجوری کے بطور ہوئی ہے۔ سونمرگ پولیس نے کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔










