elon musk

ٹوئٹر خریدنے کے بعد ایلون مسک کا اقدام، ’ٹیسلا‘ کے 4.8 بلین ڈالر کے شیئر فروخت کئے

واشنگٹن: ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے ٹوئٹر کو خریدنے کے معاہدے کے بعد الیکٹرک آٹوموبائل کمپنی میں 4.8 ارب ڈالر کے شیئر فروخت کردئیے ہیں۔ سوشل میڈیا کمپنی ٹوئٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اسے مسک کو 44 ارب ڈالر میں فروخت کرنے کے بعد صنعتکار نے یہ فیصلہ کیا۔جمعرات کو امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کو دی گئی معلومات کے مطابق اس نے ٹیسلا کمپنی کے 5.3 لاکھ شیئر 905.30 ڈالر فی شیئر کی اوسط قیمت پر فروخت کیے ہیں۔سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق مسک نے جو شیئر فروخت کئے ہیں وہ منگل کو کاروبار شروع ہونے سے پہلے ان کے پاس شیئروں کے صرف 3.1 فیصد کے برابر ہے۔ اگر اسٹاک آپشن میں ملنے والے شیئروں کو بھی شامل کیا جائے تو فروخت ہونے والے شیئر دو فیصد سے بھی کم ہیں۔مسک نے جمعرات کو شیئر فروخت کرنے کے حوالے سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوچھے گئے ایک سوال پر کہا کہ آج کے بعد ٹیسلا کو فروخت کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔